بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے آج کہا ہے کہ جیسے ہی پروگرام ’ من کی بات ‘ اپنی 100ویں قسط مکمل کرتا ہے، یہ ’ انڈیا @ 100 ‘ کی بنیاد بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت دنیا میں سرفہرست ہوگا ، جب وہ 2047 ء میں اپنی صد سالہ تقریبات منائے گا۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعے نئی دلّی میں منعقد کی گئی قومی کانفرنس ’ من کی بات @ 100 ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے ، جناب دھنکھر نے کہا کہ من کی بات ملک کے کونے کونے میں پہنچی ہے اور اس کی رسائی اور مقبولیت بے مثال ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کو مقامی آرٹ اور دستکاروں کو پہچان اور برانڈ ویلیو دینے اور ان کے لئے مارکیٹ قائم کرنے کا سہرا بھی دیا۔
اور انہیں عوامی تحریکوں میں بدلا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے خطاب کووڈ وباء کے دوران قوم کے لئے ’ مثبتیت کی روشنی ‘ کی طرح تھے۔
من کی بات نے مقامی فنون اور کاریگروں کے لئے ایک بازار مہیا کیا ہے، شمال مشرقی اور دیگر ریاستوں کی ثقافت کو مقبول بنایا ہے : نائب صدرِ جمہوریہ
پروگرام کی 100ویں قسط (30 اپریل ، 2023 ء کو نشر ہونے والی) کو ایک تاریخی سنگ میل کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے، جناب دھنکھر نے شمال مشرق کی ثقافت اور تہواروں کو دیگر ریاستوں میں مقبول بنانے اور مرکزی دھارے میں لانے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دینے کے لئے پروگرام کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’ من کی بات، حقیقت میں، ہماری تہذیبی اخلاقیات کے احساس کی عکاسی کرتی ہے‘۔
ہر کسی سے قوم کی کامیابیوں پر فخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے زور دیا کہ سبھی کو ملک کو ہمیشہ پہلے رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ترقی کی کہانی کو ’ ناری شکتی ‘ نے بھی واضح کیا ہے ، جس کی مثال ایک قبائلی خاتون کے بطور بھارت کے صدر جمہوریہ کے طور پر منتخب ہونے سے ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے مختلف فلاحی اقدامات جیسے براہ راست فوائد کی منتقلی، پی ایم اجوولا یوجنا، پی ایم کسان سماّن ندھی اور دیگر کو ملک کی سماجی و اقتصادی صورتِ حال میں مثالی تبدیلی کے اشارے کے طور پر بھی اجاگر کیا۔
تقریب کے دوران، جناب دھنکر نے ’ مائی ڈیئر فیلو سٹیزنز… ‘ نامی کافی ٹیبل بک جاری کی۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے شائع کی گئی اس کتاب میں 100 سے زیادہ متاثر کن کہانیوں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں ، جن کا تذکرہ محترم وزیر اعظم نے ریڈیو پروگرام میں کیا تھا۔
من کی بات کے ذریعے وزیر اعظم کے خطابات قوم کے لئے مثبتیت کی روشنی ہیں : نائب صدرِ جمہوریہ
وزارتِ اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا ، پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب گورو دیویدی نے افتتاحی تقریب میں نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ شرکت کی ۔ محترمہ کرن بیدی، جناب عامر خان، محترمہ روینہ ٹنڈن، جناب رکی کیج، محترمہ نکہت زرین جیسی نامور شخصیات تقریب کے افتتاح اور اس کے بعد ہونے والے مختلف اجلاسوں میں موجود تھیں ۔ ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 100 معزز شہریوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ، جن کا تذکرہ وزیر اعظم نے ’’من کی بات ‘‘ کی مختلف قسطوں میں کیا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…