Categories: بھارت درشن

آبادی پر قابو پانے کی مہم ملک اوروقت کی ضرورت ہے:مختارعباس نقوی

بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ’آبادی پر قابو پانے کے مشن‘ پر’فرقہ واریت اور سیاست کا ٹشن‘ نہ ملک کے مفاد میں ہے اور نہ معاشرے کے مفادمیں ہے۔ نقوی آج اپنے دو روزہ دورے پر رام پور پہنچے۔ رام پور میں پنچایت کے نو منتخب نمائندوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کی مہم ملک اوروقت کی ضرورت ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان کے سب زیادہ آبادی والے اترپردیش سے اس بیداری اورحوصلہ افزاء مہم کو شروع کیا جارہاہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ جو لوگ اس مہم پر فرقہ واریت اور سیاست کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ملک اور معاشرے کے ساتھ ساتھ ریاست کے مفاد کے خلاف ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی کا یہ اقدام خوش آئند ہے کہ انہوں نے ریاست کے مفاد میں ایک بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، یہ قدم آنے والی نسلوں اور معاشرے کے لیے ایک بہت بڑا احسان اور تحفہ ثابت ہوگا۔ نقوی نے کہا کہ جو لوگ آبادی پر قابو پانے کے اس مشن کو کسی خاص مذہب سے جوڑنے کی حماقت کر رہے ہیں، وہ اپنی بھٹکتی ذہنیت اور فرقہ وارانہ سوچ کوتھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نقوی نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام نے ہمیں جس امید اور اعتماد کے ساتھ منتخب کیا ہے، ہم اس کسوٹی پرکھرے اتریں، ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ جس نے ہمیں ووٹ دیا ہے وہ بھی ہمارا ہے اور جس نے ہمیں ووٹ نہیں دیا ہے وہ بھی ہماراہے اور ہمیں ترقی کے معاملے میں کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہیے۔

نقوی نے کہا کہ جامع ترقی اور سب کو بااختیار بنانا ہماری اولین  ترجیح ہونی چاہئے اور اسی ترجیح اور اسی سوچ کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے بھرپور ترقی کے لئے فنڈز مہیاکرایاجائے گاتاکہ گاؤں، غریب، کسان اور کمزور طبقے تک ترقی کی روشنی پہنچ سکے۔ نقوی نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں لوگوں کا مینڈیٹ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے واضح اشارہ ہے، عوام نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی جی، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی کے ہمہ جہت ترقی اورگاؤں،غریب،کسان  کے مفادات کے لیے کئے گئے اقدامات پرمہرلگائی ہے۔

نقوی نے کہا کہ کچھ اپوزیشن جماعتیں ’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘ کی حالت میں پہنچ گئی ہیں اور وہ اپنی ’ہارپرہاہاکار‘اوربی جے پی کی جیت پر ’ماتم‘ کررہی ہیں، ایسے’ماتم کرنے والے گروپ‘ پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں اپنی پالیسیوں – پروگراموں، اصولوں پر کاربند رہ کر آخری پائیدان پرکھڑے ہوئے شخص کی’آنکھوں میں خوشی اور زندگی میں خوشحالی‘کے لیے کام کرناہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago