صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (5 اگست 2023) نئی دہلی میں ‘فیسٹیول آف لائبریریز‘ کا افتتاح کیا۔ اس فیسٹیول کا انعقاد وزارت ثقافت کے ذریعہ کیا جارہا ہے جس کا مقصد لائبریریوں کی ترقی اور ڈیجیٹل کاری کو فروغ دینا اور پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر صدرجمہوریہ نے کہا کہ لائبریریوں کی ترقی کا تعلق معاشرے اور ثقافت کی ترقی سے ہے۔ یہ تہذیبوں کی ترقی کا ایک پیمانہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ ایسے حوالوں سے بھری پڑی ہے جس میں حملہ آوروں نے لائبریریوں کو تباہ کرنا ضروری سمجھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لائبریریوں کو کسی ملک یا معاشرے کے اجتماعی شعور اور عقل کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ لائبریریاں تہذیبوں کے درمیان پل کا کام کرتی ہیں۔ قدیم اور قرون وسطی کے ادوار میں بہت سے ممالک کے لوگ ہندوستان سے کتابیں لے جاتے تھے، ان کا ترجمہ کرتے تھے اور علم حاصل کرتے تھے۔ ایسی کوششوں کا مرکز یہ سوچ ہے کہ کتابیں اور لائبریریاں انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک چھوٹی سی کتاب دنیا کی تاریخ کا دھارا بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے گاندھی جی کی سوانح عمری کا حوالہ دیا، جہاں انہوں نے جان رسکن کی کتاب ‘انٹو دس لاسٹ’ کے ان کی زندگی پر بڑے مثبت اثرات کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتابوں میں زمین کی خوشبو اور آسمان کی وسعت ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ مخطوطات کے تحفظ اور لائبریریوں کی جدید کاری اور ڈیجیٹل کاری کے لیے کوششیں بہت اہم ہیں۔ انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے لائبریریوں کی نوعیت بدل رہی ہے۔ رسائی آسان ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی قومی ورچوئل لائبریری کو ‘ایک قوم، ایک ڈیجیٹل لائبریری‘ کے قومی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ لائبریریوں کو سماجی میل جول، مطالعہ اور غور و فکر کا مرکز بننا چاہیے۔ انہوں نے لائبریریوں کی ترقی کے لیے قومی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت ثقافت کی ستائش کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…