Categories: بھارت درشن
وزیر اعظم کا 7 جولائی کو وارانسی کا دورہ
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تقریباً 2 بج کر 45 منٹ پر وزیر اعظم بین اقوامی تعاون اور کنونشن سنٹر-رودرکش کا معائنہ کریں گے جہاں وہ قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ سے متعلق اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد تقریباً 4 بجے وزیر اعظم سگرا میں ڈاکٹر سمپورن آنند اسپورٹس اسٹیڈیم  پہنچیں گے جہاں وہ 1800 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">متعدد ترقیاتی پہل کا افتتاح اور سنگ بنیاد کا رکھا جانا:
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">پچھلے آٹھ برسوں میں وزیر اعظم نے وارانسی میں بنیادی ساختیاتی ترقی پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ نتیجے میں شہر کا منظر نامہ بدلا ہے۔ اس کوشش کا بنیادی مقصد لوگوں کے لئے زندگی کی آسانیوں کو بڑھانا ہے۔ اس رُخ پر ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے سگرا کے ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم میں پروگرام کے دوران وزیر اعظم 590 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ ان میں وارانسی اسمارٹ سٹی اور شہری پروجیکٹوں کے تحت متعدد اقدامات بشمول نہانے کی جیٹی کی تعمیر کے ساتھ پہلے مر حلے میں نامو گھاٹ کی دوبارہ ترقی، 500 کشتیوں کے ڈیزل اور پیٹرول انجنوں کو سی این جی میں تبدیل کرنا؛ پرانے کاشی کے کامیشور مہادیو وارڈ  اور گاؤں ہرہوا، داسے پور میں 600 سے زیادہ ای ڈبلیو ایس  فلیٹوں کی دوبارہ ترقی، لہر تارہ چوکا گھاٹ فلائی اوور کے تحت نیا وینڈنگ زون اور شہری جگہ کی تیاری، دشاسوامیدھ گھاٹ پر سیاحتی سہولت اور مارکیٹ کمپلیکس؛ اور تیسرے مرحلے کے آی پی ڈی ایس ورک کے تحت ناگوا میں 33/11 کلو واٹ سب اسٹیشن شامل ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم مختلف سڑکوں کے منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے جن میں بابت پور-کاپسیٹھی-بھدوہی روڈ پر فور لین روڈ اوور برج (آر او بی) کی تعمیر، سنٹرل جیل روڈ پر دریائے ورنا پر پل؛ پندرا-کاٹھیراون روڈ کو چوڑا کرنا؛ پھول پور-سندھورا لنک روڈ کو چوڑا کرنا؛ 8 دیہی سڑکوں کی مضبوطی اور تعمیر؛ 7 پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی تعمیر اور دھرسونا-سندھورا سڑک کو چوڑا کرنا  شامل ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیراعظم ضلع میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی بہتری سے متعلق مختلف منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ ان میں شہر وارانسی  میں  بے خندق ٹکنالوجی کے ذریعے پرانی ٹرنک سیور لائن کی بحالی؛ سیوریج لائنیں بچھانے؛ ٹرانس ورونا علاقے میں 25000 سے زیادہ سیوریج ہاؤس کنکشن؛ شہر کے سس ورنا علاقے میں رساو کی مرمت کا کام؛
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تاتے پور گاؤں وغیرہ میں دیہی پینے کے پانی کی اسکیم شامل ہے۔ سماجی اور تعلیم کے شعبے سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا جن میں گاؤں ماہگاؤں میں آئی ٹی آئی، بی ایچیو گورنمنٹ گرلس ہوم واقع رام نگر میں ویدک وگیان کیندر کا دوسرا مرحلہ، درگا کنڈ میں گورنمنٹ اولڈ ایج ویمن ہوم میں تھیم پارک شامل ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم بڑا لال پور میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسپورٹس کمپلیکس میں  مصنوعی ایتھلیٹک ٹریک اور مصنوعی باسکٹ بال کورٹ اور سندھورہ میں غیر رہائشی پولیس اسٹیشن کی عمارت سمیت مختلف پولیس اور حفاظتی آگ کے منصوبے، ہاسٹل کے کمروں کی تعمیر، مرزامراد، چولاپور، جانسا اور کپسیٹھی تھانوں میں بیرک اور پندرا میں آگ بجھانے والے مرکز کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">پروگرام کے دوران وزیر اعظم 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں متعدد سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بشمول لہرتارا – بی ایچیو سے وجیا سنیما تک سڑک کو چھ لین چوڑا کرنا، پانڈے پور فلائی اوور سے رنگ روڈ تک سڑک کو چار لین چوڑا کرنا، کچہری سے سندہا تک چار قطار والی سڑک، وارانسی بھدوہی دیہی سڑک کو چوڑا اور مضبوط کرنا، وارانسی دیہی علاقے میں پانچ نئی سڑکوں اور چار سی سی سڑکوں کی تعمیر، بابت پور-چوبے پور روڈ پر بابت پور ریلوے اسٹیشن کے قریب آر او پی کی تعمیر شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے شہر اور دیہی سڑکوں پر ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعظم متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں ورلڈ بینک کی مدد سے یوپی پرو پور پور ٹورازم ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت سارناتھ بدھسٹ سرکٹ پر ترقیاتی کام، اشت ونکایا، دوادش جیوترلنگیاترا، اشٹ بھیرو، نو گورییاترا کے لئے پاون پاتھ کی تعمیر، پنچکوسی پرکرما یاترا مارگ میں پانچ اسٹاپیجز کی سیاحتی ترقی کا کام اور پرانی کاشی کے مختلف وارڈوں میں سیاحت کی ترقی شامل ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم سگرا میں اسپورٹس اسٹیڈیم کی بحالی کے کاموں کے پہلے مر حلے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اکھل بھارتیہ شکشا سماگم:
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم بین اقوامی تعاون اور کنونشن سنٹر رودرکش میں ’’اکھل بھارتیہ شکشا سماگم‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ شکشا سماگم کا اہتمام وزارت تعلیم کی جانب سے 7 تا 9 جولائی  کیا جا رہا ہے۔ یہ نامور ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور تعلیمی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں وہ اپنے تجربات پر تبادلہ خیال اور ایک دوسرے سے اشتراک اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے موثر نفاذ کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ تقریب ملک بھر سے یونیورسٹیوں (مرکزی، ریاستی، ڈیمڈ، پرائیویٹ)، قومی اہمیت کے اداروں (آئی آئی ٹی،آئی آئی ایم،این آئی ٹی،آئی آئی ایس ای آر)، کے 300 سے زائد تعلیمی، انتظامی اور ادارہ جاتی رہنماؤں کی صلاحیت سازی کے حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔ مختلف ذمہ داران اپنے متعلقہ اداروں میں این ای پی کے نفاذ کی پیشرفت بتائیں گے اور قابل ذکر عمل درآمد کی حکمت عملیوں، بہترین طریقوں اور کامیابی کی کہانیاں بھی ایک دوسرے سے شیئر کریں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تین روزہ شکشا سماگم کے دوران، این ای پی 2020 کے تحت ہائر ایجوکیشن کے لئے شناخت کردہ  نو موضوعات پر پینل مباحثے کئے جائیں گے۔ یہ موضوعات ہیں کثیر الشعبہ اور جامع تعلیم؛ مہارت کی ترقی اور ملازمت کی اہلیت؛ تحقیق، جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ؛ معیاری تعلیم کے لئے اساتذہ کی صلاحیت سازی؛ معیار، درجہ بندی اور ایکریڈیشن؛ ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے اور آن لائن تعلیم؛ مساوی اور جامع تعلیم؛ہندوستانی علمی نظام اور اعلیٰ تعلیم کی بین اقوامی بنانا۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago