Categories: بھارت درشن

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پدم شری اعزاز سے سرفراز

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند نے  پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملک کے چوتھے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز پدم شری سے سرفراز کیا۔واضح رہے کہ یہ اعزاز یہ تقریب راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں آج منعقد ہوئی تھی۔حکومت ہند نے پروفیسر نجمہ اختر کو ادب اور تعلیم کے میدان میں ان کی نمایاں اور گراں قدر خدمات کے پیش نظر اس اعزاز کے لیے منتخب کیاہے۔اعزازیہ تقریب میں پروفیسر نجمہ اختر کے ساتھ ان کی دختر    فرح خان اور فرزند   سعد اختر بھی موجود تھے۔

پروفیسر نجمہ اخترکو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پہلی خاتون شیخ الجامعہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ ایسا ادارہ ہے جسے نیشنل ایکریڈیشن اینڈ اسیسمنٹ کونسل (ناک) نے دسمبر دوہزار اکیس میں اے پلس پلس گریڈ دیا ہے۔ ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں انقلاب آفریں ماہر تعلیم خاتون کے بطور بڑے پیمانے پر ان کی شناخت قائم ہوئی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ان کی فعال قیاد ت میں نیشنل انسٹی ٹیوشنل رنکنگ فریم ورک(این آئی آر ایف) وزارت تعلیم،حکومت ہند کی رینکنگ میں چھٹا مقام حاصل کیا۔ جامعہ نے سال دوہزار انیس اور بیس کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے کیے جانے والے جملہ مرکزی یونیورسٹیوں میں مظاہرہ کی جانچ میں پنچانوے اعشاریہ دوتین فی صد کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

پروفیسرنجمہ اختر1953میں پیدا ہوئیں۔انھوں نے تعلیم کے میدان میں ’اے کمپری ہینسیو اسٹڈی آن کنوینشنل اینڈ ڈسٹینس ایجوکیشن سسٹم آف ہائر ایجوکیشن‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ایم۔اے میں طلائی تمغہ بھی حاصل کیاساتھ ہی ایجوکیشن سے ایم اے اور نباتیات سے ایم ایس سی بھی کیا ہے۔

انھوں نے نیشنل یونیورسٹی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (این یوای پی اے) نئی دہلی میں ڈپارٹمنٹ آف ٹریننگ اینڈ کیپی سیٹی بلڈنگ ان ایجوکیشن میں بطورپروفیسر اور صدر اپنی خدمات انجام دی ہیں۔انھوں نے اگنو دہلی میں بھی فاصلاتی نظام تعلیم پروگرام میں خدمات کی انجام دہی کے ساتھ الہ آباد اترپردیش میں اسٹیٹ ڈائریکٹر آ ف دی اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل مینجمنٹ اینڈ ٹریننگ (ایس آئی ای ایم اے ٹی) کی فاؤنڈنگ ڈائریکٹر بھی رہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کنٹرولر امتحانات اور داخلہ کے ساتھ اکیڈمک پروگرام کی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔

پروفیسر اختر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی(مانو) حیدرآباد، دہلی یونیورسٹی، آسام یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تقرری کمیٹی اور داخلہ کمیٹی کی ویزیٹر نامنی بھی رہی ہیں۔وہ دہلی پبلک اسکول کی مینجمنٹ کمیٹی میں بھی رہی ہیں،بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈکی اعلی بااختیار کمیٹی کی رکن بھی رہیں،وزارت دفاع کی اعلی سطحی اکسپرٹ کمیٹی کی رکن بھی رہیں،وزارت تعلیم،حکومت ہند کی نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کی رکن رہیں،بورڈ آف مینجمنٹ، جامعہ ہمدرد،دہلی ممبر آف جنرل اسمبلی آف کونسل انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز(آئی سی سی آر) نئی دہلی،رکن نیشنل اکیڈمک مشاورتی کمیٹی انڈین سوشل سائنس اکیڈمی اینڈ سرچ کمیٹی فار اپوائنٹمنٹ آف نیو وائس چانسلر آف کشمیریونیورسٹی۔،این ای پی دوہزاربیس کے ماہرین کے گروپ کی ممبررہیں۔اسپیکر آف سینیٹ،آئی آئی ٹی دہلی، رکن  یونیورسٹی کونسل کلسٹر یونیورسٹی،سری نگراور رکن گورننگ کونسل،ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیزبھی رہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago