بھارت درشن

پبلیکیشن ڈویژن دلّی کتاب میلہ 2023 میں اپنے ادبی خزانے کی نمائش کے لیے تیار ہے

پبلیکیشن ڈویژن دلّی  کتاب میلہ 2023 میں اپنے ادبی خزانے کی نمائش کے لیے تیار ہے

 

 اطلاعات و نشریات کی وزارت کا پبلی کیشنز ڈویژن دلّی کتاب میلے میں ، جس کا کافی انتظار تھا اور جو  29 جولائی سے 2 اگست ، 2023 ء تک نئی دلّی کے پرگتی میدان میں منعقد کیا جا رہا ہے ، شرکت کر رہا ہے ۔  میلے کا  یہ 27 واں ایڈیشن  انڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن ( آئی ٹی پی او ) ،  فیڈریشن آف انڈین پبلشرز  ( ایف آئی پی )  کے  اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ پبلی کیشنز ڈویژن پرگتی میدان کے ہال نمبر 11 کے اسٹال  نمبر 12    پر کتابوں اور جرائد کے وسیع ذخیرے کی نمائش کرے گا اور منتخب عنوانات پر بھاری رعایت بھی پیش کرے گا۔

پبلیکیشن ڈویژن کتابوں اور جرائد کے اپنے وسیع ذخیرے کی نمائش کرے گا اور منتخب عنوانات پر بھاری رعایت کی پیشکش کرے گا

کتاب میلے کے  موضوع  ’ قوم کی تعمیر میں کتابیں ‘ کا جشن مناتے ہوئے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے جذبے کو پورے جوش و خروش سے یاد کرتے ہوئے، پبلی کیشنز ڈویژن بھارتی جدوجہد آزادی اور  مجاہدینِ آزادی کی تاریخ پر کتابوں کا بھرپور ذخیرہ میلے میں پیش کر رہا ہے۔ پیش کردہ کتابیں زائرین اور کتاب سے محبت کرنے والوں  ذہنوں کو  اپنی طرف راغب کریں گی ۔   نمائش کی جانے والی کتابوں میں گاندھیائی ادب، تاریخ اور جدوجہد آزادی، شخصیات اور سوانح عمری،  ملک اور عوام ، آرٹ اور ثقافت، سنیما اور بچوں کا ادب جیسے موضوعات کی ایک وسیع  موضوعات پر کتابیں شامل ہیں۔ یہ ڈویژن راشٹرپتی بھون پر اپنی پریمیم کتابیں اور صدور، نائب صدور اور وزرائے اعظم کی منتخب تقاریر کا مجموعہ بھی پیش کر رہا ہے، جو خصوصی طور پر پبلیکیشنز ڈویژن کے ذریعہ شائع کیا گیا ہے۔

کتابوں کے علاوہ پبلیکیشن ڈویژن کے مشہور اور وسیع پیمانے پر شائع ہونے والے جرائد جیسے یوجنا، کروکشیتر، آجکل اور بال بھارتی بھی اسٹال پر دستیاب ہیں۔ زائرین ڈویژن کی طرف سے شائع ہونے والے روزناموں اور ایمپلائمنٹ نیوز/روزگار سماچار کی سالانہ سبسکرپشنز بھی  حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ کتاب میلہ  ’’ قوم کی تعمیر میں کتابیں ‘‘ کے موضوع کے ساتھ 29 جولائی سے 2 اگست 2023 ء تک پرگتی میدان میں منعقد کیا جا رہا ہے

طلباء کو ، خاص طور پر مسابقتی امتحان کے خواہشمندوں کو پبلیکیشنز ڈویژن کے اسٹال پر مناسب کتابیں ملیں گی  ، جو انہیں امتحانات کی تیاری میں مدد فراہم کریں گی۔ ڈویژن کا بچوں کے ادب کا  وسیع کلکشن بھی بچوں اور والدین کے ذریعے بہت پسند کیا جاتا ہے ۔   اگر کوئی بھارت کی تحریک آزادی کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی رکھتا ہو، ملک کے شاندار ثقافتی ورثے کو تلاش کر رہا ہو، قومی رہنماؤں کے بارے میں جاننا چاہتا ہو  ، جنہوں نے قوم کی تعمیر کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں، یا صرف ایک اچھا مطالعہ تلاش کرنا ہو، پبلیکیشنز ڈویژن کے پاس ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ  موجود ہے۔ پبلیکیشن ڈویژن دلّی

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago