Categories: بھارت درشن

کٹھوعہ ضلع کی پوجا دیوی خواتین کے لیے بنی ترغیب کا وسیلہ

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ایک خاتون جو کبھی  ہیوی ڈیوٹی کی گاڑی یعنی بھاری گاڑیاں چلاتی تھیں   اب وہ  خواتین کو بااختیار بنانے کے اپنے اقدامات سے ایک رول ماڈل بن گئی ہیں۔ پوجا دیوی پہلے ٹرک اور بسیں چلاتی تھیں جبکہ دیر سے اس نے کٹھوعہ ضلع میں ایک اسٹور کھولا ہے۔

ایک خاص بات چیت میں  پوجا دیوی نے اپنے سفر، طویل عرصے تک بسیں اور ٹرک چلانے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا، "میں جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ (JKKVIB) کی مدد کے لیے بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مالی امداد فراہم کی، جس کی مدد سے میں یہ کاروبار قائم کر سکی اور مالی طور پر خود مختار بن سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا اگلا مقصد لڑکیوں کے لیے ڈرائیوروں کی یونین شروع کرنا ہے، اور اس کے لیے، میں مدد اور مواقع تلاش کر رہی ہوں تاکہ میں شہر کی دوسری لڑکیوں کو بھی روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کر سکوں۔پوجا کو علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ان کی ایک طالبہ نے ایم این این کو بتایا کہمیں مسلسل اس سے سیکھتی اور ان سے متاثر ہوتی ہوں کیونکہ میں خود مختار رہنا چاہتی ہوں۔  چیئرمین مہان سنگھ، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل، کٹھوعہ نے کہا کہ "پوجا کماری یونین ٹیریٹری   یو ٹی میں ایک رول ماڈل ہیں کیونکہ وہ خود انحصار ہیں۔انہوں نے مزید کہا، "اب کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ (KVIB) نے بھی اپنا کاروبار قائم کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے کا قرض منظور کر کے اس کی مدد کی ہے۔ پوجا دیوی نےبتایا کہ وہ جموں و کشمیر کی پہلی خاتون ڈرائیور رہی ہیں، اور بھاری گاڑیاں جیسے کہ بسوں اور ٹرکوں کو چلاتی ہیں، لیکن ٹرانسپورٹرز پر انحصار کرتی رہیں کیونکہ انہیں مستقل ملازمت نہیں مل سکی۔ اب، وہ اپنے اسٹور کی مالک ہیں اور روزگار پیدا کرنے کے پروگرام کے لیے حکومت کے اقدام کو سراہتی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago