بھارت درشن

راشٹرپتی بھون 10 اور 11 جولائی کو وزیٹرز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

راشٹرپتی بھون 10 اور 11 جولائی کو وزیٹرز کانفرنس 2023 کی میزبانی کرے گا


صدر جمہوریہ ہند کانفرنس کے دوران وزیٹر ایوارڈز 2021 سے نوازیں  گ

راشٹرپتی بھون 10 اور 11 جولائی 2023 کو وزیٹرز کانفرنس 2023 کی میزبانی کرے گا۔ صدر جمہوریہ ہند اعلیٰ تعلیم کے 162 مرکزی اداروں کی وزیٹر ہیں۔

دس جولائی، 2023 کو،  صدریہ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو اپنا افتتاحی خطبہ دیں گی۔ تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

گیارہ جولائی 2023 کو، کانفرنس میں’ پائیدار ترقی کے لیے تعلیم: ایک بہتر دنیا کی تعمیر‘ کے موضوع پر غورو خوض  کیا جائے گا ۔ پانچ مختلف گروپ ذیلی موضوعات جیسے کہ  این ای پی- 2020 کی تکمیل میں تعاون؛ بین الاقوامی  بنانے کی کوششیں اور جی-20؛ تحقیقی تعاون اور پہچان؛ تنوع، مساوات، شمولیت اور تندرستی؛ امرت کال کے لیے منصوبے اور ایکشن آئٹمز پر غور و فکر کریں گے ۔ اختتامی اجلاس میں غور و خوض کے نتائج صدر کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ صدر دروپدی مرمو اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گی۔

دس  جولائی، 2023 کو، وزیٹرس کانفرنس کے آغاز سے پہلے، صدر مرمو ’اختراع‘، ’ تحقیق‘ اور ’ٹیکنالوجی کی ترقی‘ کے زمرے میں وزیٹر ایوارڈز 2021 پیش کریں گی۔

سیلیکون فائبر شیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ریسسٹیو پلیٹ چیمبر ڈٹیکٹر کے لیے ملک کے اندر چارج پک اپ پینلز تیار کرنے کے لیےجنوبی  بہار کی مرکزی یونیورسٹی    اسکول آف فزیکل اینڈ کیمیکل سائنسز کے  پروفیسر وینکٹیش سنگھ کو  ’اختراع‘ کے  لئے   وزیٹر ایوارڈ  سے نوازا  جائے گا۔

’فزیکل سائنسز میں تحقیق‘ کے لیے وزیٹر ایوارڈ اسکول آف فزکس، حیدرآباد یونیورسٹی کے پروفیسر سرجیت دھارا کو نرم مادے اور مائع کرسٹل میں ان کے کام کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ہری سنگھ گور وِشو ودیالیہ، ساگر سے پروفیسر محمد لطیف خان کو مشرقی ہمالیہ اور وسطی ہندوستان میں جنگلاتی حیاتیاتی تنوع، آر ای ٹی (ریئر اینڈ ڈینجرڈ  اینڈ ٹھیٹینڈ) پودوں کی اقسام کی ری جنریشن  کو سمجھنے اور   جنگلات کو لاحق  خطرے کی  صورت حال کے جائزے میں  تعاون کے لیے ’حیاتیاتی سائنس میں تحقیق‘ کے لیے وزیٹر کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

’ٹیکنالوجی کی ترقی‘ کے لیے وزیٹر ایوارڈ اسکول آف فزکس، حیدرآباد یونیورسٹی کے پروفیسر کے سی جیمز راجو کو فیرو الیکٹرک تھن فلمس  استعمال کرتے ہوئے فریکوئنسی ٹیون ایبل مائیکرو ویو آلات میں ان کی خدمات کے لیے دیا جائے گا۔

صدر جمہوریہ چھٹے وزیٹر ایوارڈ، 2020 برائے تحقیق (فزیکل سائنسز)  سے اسکول آف کیمسٹری، حیدرآباد یونیورسٹی  کے پروفیسر انونے سامنتاکو نوازیں گی۔ یہ ایوارڈ انہیں مولیکیولر سسٹمز اور میٹیریلز  کے فوٹو ایکسائٹیشن پر  بننے والے  کم مدت تک رہنے والے  کیمیکل  اسپیشیز  کی اسپیکٹرو اسکوپی اور ڈائنامکس کے لئے  ان کے تحقیقی  خدمات  پر  دیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago