Categories: بھارت درشن

راشٹریہ جنتا دل خاندان تنازع اب گھر سے باہر، تیج پرتاب کے بیان پر جے ڈی یو نے کیا کہا؟

بزرگ لالو پرساد کو یرغمال نہیں رہنے دے گی نتیش حکومت: جے ڈی یو

پٹنہ، 3 اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

72 سالہ لالو پرساد کو نئی دہلی میں یرغمال بنائے جانے کے تیج پرتاپ کے دعووں کے بعد بہار کی سیاست میں آرجے ڈی بیک فٹ پر آگئی ہے۔ معاملے میں اب جے ڈی یو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی یرغمال ہے، تو ہماری نتیش کمار کی حکومت انہیں آزاد کرانے کا کام کرے گی۔ جے ڈی یو ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ اگر انہیں یرغمال بنا یا گیا ہے تو ریاستی حکومت انہیں آزاد کرائے گی۔ اس کے لیے قانونی دفعات استعمال کی جائیں گی۔

نیرج کمار نے کہا کہ یرغمال بنانے کا معاملہ آرجے ڈی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن ہماری حکومت نے ریاست میں سینئر سٹیزن اینڈ پیرنٹل مینٹ یننس ایکٹ 2007 بنایا ہے۔ اس کے تحت والدین کی عزت، زندگی کی حفاظت، جائیداد کا تحفظ جیسے معاملات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ یہاں تک کہ سب ڈویڑن افسر کو بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے نام نہیں لیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ ایسا کوئی معاملہ ہے تو وہ اس سلسلے میں درخواست دیں۔ ہماری حکومت یقینی طور پر سے اس پر کارروائی کرے گی۔

یر غمال معاملے پر گرمائی سیاست

تیج پرتاپ نے جس طرح لالو پرساد پر دہلی میں یرغمال بنائے جانے کا الزام لگایا ہے، اس کے بعد بہار کی سیاست میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ تیج پرتاپ کا سیدھا الزام ان کے چھوٹے بھائی پر ہے، جن کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ کچھ لوگ ان کے والد کو نئی دہلی میں یرغمال بنائے ہوئے ہیں اور انہیں قومی صدر بننے کے لیے پٹنہ ا?نے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago