بھارت درشن

مرکزی حکومت میں مستقل  سویلین ملازمین

مرکزی حکومت میں مستقل  سویلین ملازمین

پے ریسرچ یونٹ (پی آر یو)، اخراجات سے متعلق محکمہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، 01.03.2022 تک، سویلین مستقل ملازمین کی خالی اسامیوں کی تعداد 9,64,359 تھی۔ ڈی او پی ٹی وقتاً فوقتاً مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں کو خالی عہدوں کو مقررہ مدت میں پُر کرنے کی ہدایت دیتا  رہا ہے۔

مختلف وزارتوں/محکموں میں خالی اسامیوں کو پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ روزگار میلے کے ایک حصے کے طور پر، خالی اسامیوں کو مشن موڈ میں پُر کیا جا رہا ہے۔ روزگار میلہ کے پروگرام ملک بھر میں منعقد کیے جا رہے ہیں اور نئے مقرر ہونے  والوں کو مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں/مرکزی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یوز )/خود مختار اداروں بشمول صحت اور تعلیمی اداروں، سرکاری بینکوں وغیرہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

پے ریسرچ یونٹ (پی آر یو)، اخراجات  سے متعلق محکمہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، 01.03.2022 تک، وزارتوں/ریلوے کے محکموں، ڈیفنس (سول)، امور داخلہ، پوسٹس اور ریونیو میں منظور شدہ اسامیوں اور خالی اسامیوں کی تعداد بالترتیب 36,20,782 اور 8,39,821 ہے۔

یہ معلومات عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت میں وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

************

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago