بھارت درشن

ریلائنس ریٹیل نے’میٹرو کیش اینڈ کیری انڈیا’ کو خریدا

نئی دہلی، 22 دسمبر 

ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ(آر آر وی ایل) جو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے، نے میٹرو کیش  اینڈکیری انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (میٹرو انڈیا)میں 100% ایکویٹی حصہ داری خریدنے کیلئےمعاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔  2,850 کروڑ روپے کی یہ  ڈیل قطعی  ایڈجسٹمنٹ سے مشروط ہے۔
میٹرو انڈیا پہلی کمپنی تھی جس نے ملک میں کیش اینڈ کیری بزنس فارمیٹ متعارف کرایا۔ کمپنی ہندوستان میں 2003 سے کام کر رہی ہے۔ تقریباً 3,500 ملازمین کے ساتھ، کمپنی 21 شہروں میں 31 بڑے فارمیٹ اسٹور چلاتی ہے۔

ہندوستان میں ملٹی چینل بی ۲ بی کیش اینڈ کیری ہول سیلر کا کاروبار تقریباً 3 ملین صارفین تک پہنچتا ہے، جن میں سے 1 ملین صارفین اس کے اسٹور نیٹ ورک اور ای بی ۲ بی ایپس کے ذریعے فعال طور پر خریداری کرتے ہیں۔

مالی سال 2021-22 میں (ستمبر 2022 کو ختم ہونے والا مالی سال)میںمیٹرو انڈیا نے 7700 کروڑ روپے ( €926 ملین) کی فروخت  درجکی، جو کہ ہندوستان میں اس کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔
اس حصول کے ذریعے ریلائنس ریٹیل کو بڑے شہروں میں اہم مقامات پر واقع میٹرو انڈیا اسٹورز کا ایک وسیع نیٹ ورک ملے گا۔ جس کی وجہ سے ریلائنس ریٹیل کی مارکیٹ میں موجودگی مضبوط ہوگی۔ اس کے ساتھ رجسٹرڈ گروسری اور دیگر ادارہ جاتی صارفین کا ایک بڑا اڈہ اور ایک بہت مضبوط سپلائر نیٹ ورک بھی دستیاب ہوگا۔
اس سرمایہ کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ  کی ڈائریکٹر ، ایشا امبانی نے کہا، “میٹرو انڈیا کا حصول چھوٹے تاجروں اور کاروباری اداروں کے ساتھ فعال تعاون کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کا ایک منفرد ماڈل بنانے کے لیے ہماری نئی تجارتی حکمت عملی کے مطابق ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago