بھارت درشن

ماں اور مادر وطن کا احترام کرناہی اتحاد اور یکجہتی ہے: اندریش کمار

 راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے آل انڈیا ایگزیکٹو ممبراور مسلم راشٹریہ منچ کے سر براہ اندریش کمار نے کہا کہ ماں اور مادر وطن سے محبت کرنا، احترام کرنا،قربانی، خوشحالی، اتحاد اور یکجہتی ہے۔

ہمیں پوری دنیا کو راستہ دکھانا ہے۔ ہمارا ڈی این اے ایک ہے اور 14 اگست 1947 سے پہلے تمام ہندوستانی ایک جیسے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن صرف ہند، ہندو اور ہندوتو  کی وجہ سے ہے۔

ہندستھان  سماچار نیوز ایجنسی اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کے مشترکہ زیر اہتمام تین روزہ ‘دیپوتسو: پنچ پر ن’ ہفتہ کو اختتام پذیر ہوا۔

ڈاکٹر سچیدانند جوشی، ممبر سکریٹری، آئی جی این سی اے نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔’اتحاد اور یکجہتی’ کے موضوع پر اختتامی سیشن میں مہمان خصوصی اندریش کمار نے کہا کہ ہندوستان یاتریوں، تہواروں اور میلوں کا ملک ہے۔

تیرتھ، تہوار اور میلے اتحاد و یگانگت کا راستہ ہیں۔ وہ ہمیں کپڑا، روٹی، مکان اور سنسکار دیتے ہیں، اس لیے ہندوستانی انسانیت اور زندگی کی قیمت بہتر ہے۔

میلوں اور تہواروں سے لاکھوں لوگوں کو روزگار، روٹی ملتی ہے۔  چھوٹے چھوٹے کاروبار  کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اگست کے مہینے میں ہی 48 لاکھ لوگوں کو سال بھر  کا روزگار  ملگیا۔

اندریش کمار نے اپنے  تجربات  کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایشور ہی پوری دنیا کو چلاتا ہے۔ صرف  ایشور ہی مختلف مذاہب، ذاتوں، ملکوں کے لوگوں کو اپنی زبان، ملک، ماحول کے خواب دکھاتا ہے۔

ہر شخص   اپنی زبان میں خواب دیکھتا ہے، دوسری زبان میں نہیں۔ ہر رات،  ایشور ہمارے خوابوں میں ہمارے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ ہندوستانی تھے، ہیں اور رہیں گے۔ ہم ایک تھے، ہیں اور رہیں گے۔ تمام مذہب، ذات پات، جنس کے باوجود ہم ایک ہندوستانی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago