سعودی عرب: 31 مارچ سے پروازوں سمیت ہر قسم کے سفر کی اجازت کا فیصلہ

Saudi Arabia: Decision to allow all types of travel, including flights, from March 31

ریاض،09جنوری( انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے جمعہ کے روز بتایا ہے 31 مارچ سے اندرون اور بیرون ملک فضائی سروس مکمل بحال کرنے کے ساتھ ساتھ بری اور بحری گذرگاہیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اکتیس مارچ 2021ءسے شہریوں اور مقیم افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی اور باہر سے مسافروں کی آمد ورفت بھی مکمل بحال کر دی جائے گی۔

تفصیلات میں کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یکم دسمبر 2020کو مملکت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک میں اندرون اور بیرون ملک فضائی سروس کی مکمل بحالی کا اعلان بعد میں حالات کے پیش نظر کیا جائے گا۔

اس کے بعد حکومت نے دنیا کے بعض ممالک اور خطوں میں کرونا کی ایک نئی شکل سامنے کے بعد دو ہفتے کے لیے سفری پابندی عاید کر دی تھی جسے اب اٹھا لیا گیا ہے۔

مملکت میں کرونا ویکسین کی وافر مقدار میں لائے جانے اور شہریوں کو دیے جانے کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مزید دو ماہ میں اندرون اور بیرون ملک سفر کے لیے حالات سازگار ہو جائیں گے۔ اس طرح وزارت داخلہ نے درج ذیل اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

1۔ شہریوں کو مملکت سے باہر سفر کرنے اور بیرون ملک سے مملکت میں آنے کی اجازت ہو گی۔

2۔ دنیا بھر کے لیے پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

3۔ بری اور بحری گذرگاہوں کو بھی سفری آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

4۔ مذکورہ بالا کا نفاذ متعلقہ کمیٹی کے ذریعہ متعلقہ کمیٹی کے طے شدہ طریقہ کار اور احتیاطی تدابیر کے مطابق ہوگا جس میں متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی سے مملکت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…