Categories: بھارت درشن

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی مجلس عاملہ میٹنگ میں عہدیداران کا انتخاب

حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی آئندہ ۵/ سال کے لیے بورڈ کے صدر منتخب، دیگر عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں آیا

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی مجلس عاملہ میٹنگ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرل میں منعقد ہوئی جس میں بورڈ کے اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جمہوری طور پر بورڈ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ درگاہ حضرت نظام الدین اولیا محبوب الہیٰ کے سجادہ نشین سید احمد نظامی کو بورڈ کا سرپرست بنایا گیا۔ حضرت سید محمد اشرف کو آئندہ ۵/ سال کے لئے صدر منتخب کیا گیا۔ مجلس عاملہ کی میٹنگ میں متفقہ طور پر جن دیگر حضرات کا انتخاب عمل میں آیا ان میں سید محمد تنویر ہاشمی، سید آل مصطفیٰ پاشا قادری، سیدی میاں اور شاہ عمار احمد احمدی نیر میاں کو نائب صدر منتخب کیا گیا، حاجی سید سلمان چشتی کو جنرل سکریٹری، سید حسن جامی کو قومی سکریٹری، محمد حسین شیرانی کو آفس سکریٹری، محمد اشرف کو خازن،سید عالمگیر اشرف، سید نصیر الدین چشتی، سید فرید احمد نظامی کو مجلس عاملہ کا ممبر منتخب کیا گیا۔

پروفیسر خواجہ محمداکرام الدین کو مجلس شوریٰ کا صدر،قاضی محمد نعمان کو یوتھ ونگ کا نائب صدر،جناب جرار حسین کو اتر پردیش کا صدر،سید شاداب حسین رضوی اشرفی کو دہلی این سی آرکا صدر،مولانا محمد عمر کوہریانہ کا صدر، سیدتاج الدین قادری کو کرناٹک کا صدرمنتخب کیا گیا۔ سید حماد اشرف،عبدالمعید ازہری، سید افضال احمد،محمد عظیم اشرف اور شمیم قریشی کو یوتھ ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ساتھ ہی غلام رسول دہلوی، یونس موہانی، مفتی محمد حبیب الرحمن علوی مداری اور مولانا مقبول احمد سالک مصباحی کو میڈیا کی ذمہ داری سونپی گئی۔اور بورڈ کی لیگل سیل، ڈاکٹر ونگ اور ویمن ونگ کی تشکیل  پر غوروخوض کیا گیا۔جماعت اہل سنت کرناٹک اور ورلڈ اردو ایسو سی ایشن کے ساتھ اشتراک کیا گیا۔

میٹنگ کے دیگر ایجنڈوں پر ذمہ داروں نے اپنی آراء پیش کی جنہیں آفس سکریٹری نے قلمبند کیا۔ بعض اراکین نے تحریری طور پر اپنی قیمتی آراء پیش کیں جن کو صدر بورڈ کے حوالے کیا گیا وہ جن آراء کو مناسب سمجھیں انہیں بورڈ کو مزید فعال و متحرک بنانے کے لئے استعمال کریں۔ صدر محترم نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کو راجستھان اور یوپی میں دو بڑے کالج کھولنے ہیں۔ بورڈ تعلیم کے فرروغ کو ترجیح دے گا۔ یہی وہ ذریعہ ہے جس سے انسان ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔ اس دوران کئی شخصیاب کو خواجہ غریب نواز ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں مولانا محمد حسن رضا، مولانا آفتاب عالم، قاضی محمد نعمان احمد، حاجی شکیل احمد، حافظ محمد عمران خان، مولانا عظیم اشرف، رمضان علی، اختر علی صدیقی (سونو واحد) حافظ محمد مبین، شیخ محمد سلیم چشتی کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago