سراج الدین قریشی نے مسلم او بی سی ایسوسی ایشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری کو بہترین سماجی کارکن ایوارڈ سے نوازا
ممبئی بائیکلہ خلافت ہاو ٔس میں آل انڈیا جمعیت القریش اور اسلامک کلچر ل سینٹرل دہلی کے صدر سراج الدین قریشی کی طرف سے آل انڈیا مسلم او بی سی آر گنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری صاحب کو بہترین سماجی کارکن ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
اس موقع پر جمعیت القریش کے صدر سراج الدین قریشی نے کہا کہ آل انڈیا مسلم او بی سی آر گنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے جس طرح پسماندہ برادریوں کے لیے کام کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔آج پورے ہندوستان میں پسماندہ برادریوں کو جو کچھ مراعات میسر ہیں یہ شبیر احمد انصاری کے گراں قدر خدمات کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
ہمارے سماج کو ایسے مخلص ،محنتی اور ایماندار رہنما کم ہی ملتے ہیں۔ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ اللہ نے ہم لوگوں کو شبیر احمد انصاری جیسا رہنما دیا جنہوں نے تا عمر اپنی کوشش سے پسماندہ برادی کو سماج میں معاشی ،سماجی اعتبار سے اوپر اٹھانے کے لیے انتھک محنت اور کاوش کی ہیں۔ملک بھر میں موجود پسماندہ برداریوں کی ذات کو سرکاری سطح پر سناخت کروانے اور حکومتی مراعات دلانے میں ان کی کوشش قابل تعریف ہی نہیں بلکہ پسماندہ برادریوں پر احسان عظیم ہے۔
اس موقع پر شبیر احمد انصاری نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سماج کی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے ،یہ ہمارے لیے بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری خدمات کو قبول فرمایے اور ہماری قوم کے پسماندہ برادری اوپر اٹھانے میں ہماری مدد کرے ۔آمین
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…