مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ادب کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے. جس میں شاعر رابندر ناتھ ٹیگور نے اپنی چھاپ نہ چھوڑی ہو۔ انہوں نے نئی جہتیں بھی تخلیق کیں اور مختلف شعبوں میں ہاتھ آزمایا۔ انہوں نے کہا کہ کوی گرو تحریک آزادی کے ہر رہنما کے لیے تحریک کا ذریعہ تھے۔ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور دنیا میں ہندوستانی فن کے اظہار کا سب سے بڑا ذریعہ تھے۔ وہ نوبل انعام جیتنے والے پہلے ہندوستانی تھے. اور دو ملکوں کے قومی ترانے کے مصنف ہونے کا اعزاز بھی انہی کوجاتا ہے۔ ٹیگور کے یوم پیدائش
انہوں نے کہا کہ کوی گرو نے بہت سے شعبوں میں لوگوں کو متاثر کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ شانتی نکیتن قائم کرکے. کوی گرو نے تعلیم کو ایک نئی جہت فراہم کی. اور تعلیم کے میدان میں بیش قیمتی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ شانتی نکیتن کے ذریعے گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور نے تعلیم کی وہ شکل قائم کی جو طلباء کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور نے برہمو سماج اور اپنشد کے پیغام کو سماج میں عام کرنے کے لیے بھی کام کیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ گرو رابندر ناتھ ٹیگور نے دنیا کو ہندوستان. اور اس کی روح سے متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ کوی گرو کا گجرات. اور ریاست کے ادب سے بھی گہرا تعلق تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ جہاں گرودیو نے گاندھی جی کو مہاتما کہہ کر عزت دی. وہیں گاندھی جی نے بھی انہیں گرودیو کہا. اور اسی طرح عالمی سطح پر ان کی عزت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی. سبھاش چندر بوس کی زندگی پر گرودیو کے خیالات کی چھاپ نظر آتی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…