بھارت درشن

جناب بھوپیندر یادو نے جنوبی افریقہ سے لائے گئے 12چیتوں کو کونو نیشنل پارک میں چھوڑا

جناب بھوپیندر یادو نے جنوبی افریقہ سے لائے گئے 12چیتوں کو کونو نیشنل پارک میں چھوڑا

ماحولیات، جنگلات  اورموسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے آج مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان اور زراعت و کسانون کی بہبود کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی موجودگی میں جنوبی افریقہ سے لائے گئے12چیتوں کو کونو نیشنل پارک ، شیوپور –مدھیہ پردیش میں چھوڑا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے جوہانس برگ سے 7900کلو میٹر ےسے زیادہ کا فاصلہ طے کرکے 12چیتے دوپہر بارہ بجے کے بعد گوالیار ہوتے ہوئے کونو نیشنل پارک پہنچے۔

ٹوئٹس کی ایک سریز میں جناب یاد و نے کہا کہ  وزیر اعظم جناب   نریندر مودی کی قیادت میں شروع کیا گیا پروجیکٹ چیتا نے کونو نیشنل پارک میں آج بارہ چیتوں کو چھوڑے جانے کے ساتھ ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

جناب یادو نے جنوبی افریقہ سے کونو نیشنل پارک تک 12چیتوں کو لانے کے عمل کو ممکن بنانے کی کوششوں کے لئے انڈین ایئرفورس کا خصوصی طور سے شکریہ ادا کیا۔

جناب یادو نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ، ہندوستان نے دنیا کو دکھادیا ہے کہ ماحولیاتی خرابی سے کس طرح ماحولیاتی خیر سگالی کی طرف بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12چیتوں کے آنے سےیہ سفر مزید آگے بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن بھاگیداری کی ایک شاندار مثال میں 450 سے زیادہ چیتامِتر اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ہندوستان میں چیتا کے لئے ماحول سازگار ہو۔

اب کونو نیشنل پارک میں کل چیتوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔پچھلے سال ستمبر ماہ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسی  میں نامبیا سے لائے گئے 8 چیتوں کو چھوڑا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago