سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے، بہار بی جے پی صدر جناب سنجے جیسوال اور حکام کی موجودگی میں بہار کے بکسر میں 3390کروڑ روپے کے دو قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
جناب گڈکری نے کہا کہ این ایچ -922پر 1162کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 44کلو میٹر 4-لین کوئلور سے بھوجپور سیکشن اور این ایچ-922 پر 48کلو میٹر 4-لین بھوجپور سے بکسر سیکشن 1728کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔ پوروانچل ایکسپریس وے سے راہ آسان ہوگی۔ اس سے بہار سے لکھنؤہوتے ہوئے دہلی پہنچنا آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پہنچنے میں لگنے والے وقت کو 15گھنٹے سے گھٹا کر 10 گھنٹے کردیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ سڑک آرا علاقے کے لوگوں کو جام سے نجات دلائے گی۔ نئے بازار میں زرعی پیداوار کی رسائی آسان ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گنگا پل کی تعمیر سے شمالی اور جنوبی بہار کے درمیان آمدو رفت آسان ہوگی۔ 37اَنڈرپاس سے پیدل مسافروں اور گاڑیوں کی آمدو رفت میں سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 5بڑے پلوں اور 13چھوٹے پلوں سے ہلکی اور بھاری گاڑیوں کی آمدورفت میں سہولت ہوگی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…