صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم، ٹیکسٹائل و کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ’بھارت دال‘ کے برانڈ نام کے تحت سبسڈی والے چنا دال کی فروخت کا آغاز کیا۔ اس کی قیمت ایک کلو کے پیک کے لئے 60 روپے فی کلو اور 30 کلو گرام کے پیک کے لیے فی کلو 55 روپے ہوگی۔
دہلی-این سی آر میں نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن (این اے ایف ای ڈی – نیفیڈ) کے ریٹیل آؤٹ لیٹس چنا دال فروخت کر رہے ہیں۔ ’بھارت دال‘ کا تعارف مرکزی حکومت کی طرف سے حکومت کے چنا اسٹاک کو چنا کی دال میں تبدیل کرکے صارفین کو سستی قیمتوں پر دالیں دستیاب کرانے کی سمت میں اٹھایا گیا ایک بڑا قدم ہے۔
چنا دال کی گھسائی (مِلنگ) اور پیکنگ کا کام نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن (نیفیڈ) نے دہلی-این سی آر میں اپنے خوردہ دکانوں کے ذریعے اور این سی سی ایف، کیندریہ بھنڈار اور سفل کے آؤٹ لیٹس کے ذریعے تقسیم کے لیے کیا ہے۔ چنا کی دال، اس انتظام کے تحت، ریاستی حکومتوں کو ان کی فلاحی اسکیموں، پولیس، جیلوں اور ان کے کنزیومر کوآپریٹو آؤٹ لیٹس کے ذریعے تقسیم کے لیے بھی فراہم کی جاتی ہے۔
ہندوستان میں سب سے زیادہ کثرت سے پیدا ہونے والی دال ہے اور پورے ہندوستان میں کئی شکلوں میں کھائی جاتی ہے۔ ثابت چنے کو بھگویا جاتا ہے اور پھر اسے ابال کر سلاد بنایا جاتا ہے اور بھنے ہوئے چنے کو ناشتے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ تلی ہوئی چنا دال کو تور دال، سالن اور سوپ کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چنا بیسن نمکین اور مٹھائیوں کے لیے ایک اہم خام مال ہے۔ چنے کے غذائیت سے متعلق متعدد صحت فوائد ہیں، کیونکہ یہ فائبر، آئرن، پوٹاشیم، وٹامن بی، سیلینیم بیٹا کیروٹین اور کولین سے بھرپور ہوتا ہے، جو انسانی جسم میں خون کی کمی، بلڈ شوگر، ہڈیوں کی صحت وغیرہ کو کنٹرول کرنے اور دماغی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…