بھارت درشن

اسٹارٹ اپ 20 انسیپشن میٹ – این آئی آئی او  شوکیس

اسٹارٹ اپ 20 انسیپشن میٹ – این آئی آئی او  شوکیس

نیول انوویشن اینڈ انڈیجنائزیشن آرگنائزیشن (این آئی آئی او) نے ہندوستان کی جی  کی 20 صدارت میں اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کی ابتدائی میٹنگ کے دوران ہندوستانی بحریہ کے افسران کے ذریعہ کی گئی طبی اختراعات کی نمائش کی۔ مختلف طبی اختراعات کو دکھایا گیا  جن میں  ’آڈیانٹ‘ آکسیجن ری سائیکلنگ سسٹم (او آر ایس) ، ’اسپینڈن‘ کم لاگت والے ڈیجیٹل اسٹیتھو اسکوپ اور ’نیبیرو‘ اسمارٹ پورٹیبل نیبولائزر شامل ہیں ۔

جی 20 ممالک کے مندوبین اور جی 20 شیرپا جناب امیتابھ کانت اور سی ای او نیتی آیوگ جناب پرمیشورن ایر سمیت سینئر عہدیداروں نے بحریہ کے افسران سے بات چیت کی اور ہندوستانی بحریہ کی طرف سے ’’انڈین نیوی – انو ویشن ٹووارڈ نیشن بلڈنگ‘‘کے موضوع کے تحت کئے جانے والے اختراعی کام کی تعریف کی۔

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت منعقد ہونے والا یہ دو روزہ ایونٹ 28-29 جنوری 2023 کو حیدرآباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اسٹارٹ اپ 20، اسٹارٹ اپس کی حمایت کرنے اور اسٹارٹ اپس، کارپوریٹس، سرمایہ کاروں، اختراعی ایجنسیوں اور ماحولیاتی نظام کے دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو فعال کرنے کے لیے ایک عالمی بیانیہ تیار کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago