Categories: بھارت درشن

کورونا سے تحفظ کے لیے طے شدہ رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کرائے ریاست: مرکزی داخلہ سکریٹری

مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے چیف سیکرٹریوں اور ایڈمنسٹریٹرس کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہیں کووڈ 19 کی روک تھام کے لئے مقرر کردہ رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مرکزی سکریٹری داخلہ اجے بھلا نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور مرکزی خطوں کے منتظمین سے کہا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کو پر ہجوم مقامات اور علاقوں میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے مقرر کردہ رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیں۔

بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی ناراضگی کے بعد عملی اقدامات میں  مصروف مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ریاستوں کو ہدایت  دی کہ وہ کورونا کی روک تھام کے لیے سخت ہدایات جاری کریں۔ مرکزی سکریٹری داخلہ اجے بھلا نے ریاستوں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر مقامی انتظامیہ کو سخت ہدایت دیں کہ وہ بھیڑ والے علاقوں میں جسمانی فاصلے اور ماسک  کی نگرانی کریں اور کورونا کے بچاؤ کے لئے مرتب کی جانے والی نئی ہدایات پر عمل کریں۔

بھلا نے چیف سکریٹریوں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کورونا انفیکشن کے واقعات کی کم ہوتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ریاستوں نے پابندیوں کو ختم کرنا شروع کردیا ہے، لیکن ان پابندیوں کو احتیاط کے ساتھ دور کیا جانا چاہئے۔

ملک کے مختلف سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں سیاحوں کے جمع ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر آرہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عوامی سطح پر اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے بھلا نے خط میں کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور پہاڑی علاقوں میں کورونا کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی شکایات ہیں۔ لوگ بازاروں میں بھی بڑی تعداد میں جمع ہوتے نظر آتے ہیں، جو  سماجی فاصلے پر عمل نہیں کر رہے ہیں، یہ تشویشناک ہے۔ اس کی وجہ سے، کچھ ریاستوں میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جو تشویشناک ہے۔

مرکزی سکریٹری داخلہ نے کہا کہ ہم سب کو یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ اگر کورونا کی  افزائش شرح (آر فیکٹر) 1.0 سے تجاوز کر جاتی ہے، تو یہ اس وبا کے پھیلاؤ کا اشارہ ہے۔ لہذا عہدیداروں کو اس کے بارے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنجان علاقوں میں دکانوں، بازاروں، ریستوراں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سخت قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں، کیونکہ یہ مقامات ہاٹ اسپاٹ کے طور پر پائے گئے ہیں۔

بھلا  نے چیف سیکرٹریوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ہجوم مقامات پر کورونا کے بارے میں سخت ہدایات پر عمل کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کریں اور کسی بھی طرح کی غفلت کے لئے متعلقہ افسر کو ذمہ دار ٹھہرائیں  کیوں کہ تھوڑی سی لاپروائی ہر  لوگوں کو دوبارہ پریشانی میں ڈال سکتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago