Categories: بھارت درشن

جامعہ اشرفیہ مبارک پور پر بلڈوزر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں قانونی طور طریقوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جس طرح منفی سوچ کے ساتھ بلڈوزر کا استعمال کیا گیا ہے، اس پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولا نامحمود اسعد مدنی نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مولانا مدنی نے کہا کہ سرکار ملک میں قانون اوراس سے متعلق ضابطوں کی بالادستی قائم کرے اور ایک مخصوص کمیونٹی کونشانہ بنانے کی کوشش نہ کرے۔انھوں نے کہا کہ جیسا کہ معلوم ہوا ہے کہ جس حصے پر بلڈوزر چلانے کی کوشش کی گئی،اس کا قضیہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے، نیز اس کے انہدام سے متعلق کسی طرح کا نوٹس نہیں دیا گیا اورادارے کے زیادہ تر ذمہ داران رمضان و عید کی وجہ سے موجود بھی نہیں ہیں، تو اس کے باوجود انہدامی کاروائی کاعمل میں لانا کسی بھی آئینی و جمہوری حکومت کا کام نہیں ہوسکتا، بلکہ یہ آمریت پر مبنی عمل کہلائے گا جو ہندستان جیسے عظیم جمہوریت میں ہرگز منظور نہیں ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مولا نامد نی نے اس موقع پر کہا کہ جمعیۃ علماء ہند انصاف و قانون کے معاملے میں جا معہ اشرفیہ کے ساتھ ہے اور حسب ضرورت قانونی امداد کرنے کو تیار ہے۔مولانا مدنی جو ان دنوں مسجد رشید دیوبند میں اعتکاف میں ہیں، انھوں نے ملک کی فلاح و بہبود اور امت مسلمہ کی خیرخواہی کے لیے باری تعالی کے حضور میں دعا کی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago