Categories: بھارت درشن

بہارمدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی تانا شاہی، ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول کی ایک گروپ کے دباؤ میں آکر الحاق منسوخ کرنا افسوسناک

برسوں سے چل رہے مسلم اقلیتی اسکول پر بہار بورڈ کی بدنیتی پر مبنی کارروائی،الحاق کی گئی رد

اسمبلی میں آواز اٹھائے جانے کے بعد بھی مسلم اقلیتی اسکول کو نہیں مل رہا ہے انصاف

پٹنہ، 14 نومبر(انڈیا نیرٹیو)

راجدھانی پٹنہ کے ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول کے احاطہ میں منعقد پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول 2 کے پرنسل نقی امام نے خطاب کیا۔ ساتھ میں سماجی خدمت گار وصی اختر اور استاد پروین کمار بھی موجود رہے۔ انہوں نے اپنی بات رکھتے ہوئے درج ذیل نکات پر حکومت اور میڈیا کی توجہ مبذول کرائی۔

ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی سکول 2 سلطان پٹنہ میں واقع ایک مسلم اقلیتی اسکول ہے جو اقلیتی برادری میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے گزشتہ 15 سال سے سرگرم ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذریعہ اسکول کا معائنہ کیا گیا اور اس وقت کے وزیر تعلیم کے ذریعہ عمارت اور زمین کی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے 1983 میں محکمہ تعلیم کے ذریعہ مستقل طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔

بہار بورڈ کو کورونا مدت میں (06 اپریل – 2021)میں ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کسی شخص کا کوئی دستخط نہیں تھا اور نہ ہی کوئی حلف نامہ منسلک کیا گیا تھا۔ بہار اسکول اکزامیشن بورڈ اسی شکایت کی بنیاد پرسہ رکنی کمیٹی کو اسکول کی جانچ کرنے کے لئے دو تین دنوں کے ا ندر بھیجتی ہے اور اسکول کمیٹی کی بات سنے بغیر حکم مندرجہ بالا کو قبول کرتے ہوئے دو مہینے کے اندر اسکول کی الحاق منسوخ کر دیتی ہے۔ جب کہ بورڈ کو 2011 سے الحاق دینے کا حق حاصل ہے۔جبکہ اسکول کو مالیات کے ساتھ مستقل شناخت حاصل ہے نہ کہ الحاق سے۔ اسکول کو ہائر سیکنڈری میں 16 اور سیکنڈری میں 12 یونٹ حاصل ہے۔

قانون ساز کونسلر مولانا غلام رسول بلیاوی کے ذریعہ اسکول سے متعلق تمام حقائق قانون ساز کونسل کی میز پر رکھے گئے تھے اس وقت وزیر اعلیٰ نتیش کمار خود ایوان میں موجود تھے۔ وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے یقین دہانی کرائی کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے حقائق کی بنیاد پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ لیکن ا?ج تک ان کی سطح سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

بہار بورڈ کی جانب سے منسوخ کیے گئے حکم نامے میں یہ ذکر کیا گیا تھا کہ اسکول کے پاس 2 ایکڑ زمین نہیں ہے، اس لیے اسکول کی الحاق منسوخ کی جاتی ہے۔ جبکہ پورے بہار میں کئی ایسے سرکاری اسکول ہیں جو کہ دوسروں کی زمین اور عمارت میں کام کر رہے ہیں اوراگر اس طرح کا قانون نافذ ہوتا ہے تو اسکول کے پاس 2 ایکڑ زمین ہونی چاہئے تو بہار کے ہزاروں اسکول بند ہوجائیں گے۔

ڈاکٹر محمد نظر امام اسکول کے سابق سکریٹری کے عہدہ پر 18 سال تک کام کئے۔ سکریٹری کے عہدہ پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹر نظر امام انٹر نیشنل اسکول کھولا تھا جس کا زمین پرکوئی وجود نہیں تھا۔ جب 2016 میں ٹاپرس گھوٹالے میں یہ پھنسے تو بہار بورڈ کے چیئر مین کے کہنے پر اپنے اسکول کا الحاق واپس کر دیا۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر نظر امام اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر تبسم ا?رہ کا بورڈ کے چیئر مین کے ساتھ گہرا اور دیرینہ رشتہ ہے۔ اسکول کمیٹی نے انہیں اس فعل پر برطرف کر دیا، پھر بددیانتی کی بنا پر بورڈ کے چیئرمین سے ملی بھگت کر کے اسکول کی الحاق منسوخ کرا دی۔ بورڈ کے صدر نے اسکول کی الحاق منسوخ کرانے میں اہم کردار ادا کئے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول کی جانب سے الحاق کی منسوخی کے خلاف اسکول انتظامیہ کے ذریعہ سے معزز ہائی کورٹ میں درخواست د ی گئی ہے، جو ابھی تک زیر التوا ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ پی کے شاہی اور ایڈوکیٹ سمن کمار معزز ہائی کورٹ میں اسکول کی طرف رکھے گئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago