Categories: بھارت درشن

کولگام اور اننت ناگ تصادم میں دو پاکستانیوں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کولگام اور ڈورو اننت ناگ میں دومسلح شبانہ تصادم آرائیوں کے دوران دو پاکستا نیوں سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایک فو جی اہلکار ہلاک اور دو اہلکار بھی زخی ہو گئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نمائندے کے مطابق کولگام قصبہ سے چند کلو میٹر دور مر ہامہ نامی گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کولگام سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر شام کے بعد آپریشن شروع کیا اور تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ رات کے نوبجے طرفین کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ پولیس کے مطابق گولیوں کے تبادلے میں پہلے ایک دہشت گرد جاں بحق ہوا تاہم اسکی شناخت نہیں ہوسکی۔ اسکے بعد رات کے دوبجے دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مزید دہشت گرد جاں بحق ہوئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کشمیر زون پولیس کے مطابق مرہامہ کولگام میں مجموعی طور پر تین دہشت گرد مارے گئے۔ اسی طرح چھانہ محلہ نوگام شاہ آباد ڈورومیں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی تیاری شروع کی گئی۔ اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی سمیت جیش کے تین دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گرد مخالف آپریشن کیلئے فوج سی آر پی ایف اور پولیس آ?پریشن گروپ ڈورو نے مشترکہ طور پر بستی کا محاصرہ کیا اور ساڑ ھے چاربجے سبھی چھوٹے بڑے راستوں کی ناکہ بندی کی۔پولیس نے کہا کہ اسکے بعد گاؤں کی تلاشی کارروائی شروع کی گئی اورسات بجکر 20 منٹ پر جونہی مشترکہ تلاشی پارٹی ممکنہ جگہ کی طرف جانے لگی، تو دہشت گردوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر حملہ کیا۔ اس موقعہ پر طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جس میں فوج کے دو اہلکارروہت یادو اور اشانت کمار اور ایس او جی کانسٹیبل دیپک کمار زخمی ہوئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دیپک کمار کے سر میں گولیاں لگی ہیں اور اسکی حالت انتہائی نازک ہے۔ جبکہ دو فوجی اہلکاروں کی ٹانگوں میں گولیاں پیوست ہوئی ہیں۔تینوں اہلکاروں کو فوج کے بادامی باغ اسپتال میں میں منتقل کردیا گیا ہے۔جمعرات کی صبح زخمی فوجی اہلکاروں میں سے ایک ستبیر سنگھ ساکن پنجاب نامی جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا، جبکہ باقی اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ جب کہ ان کی تحویل سے کے47 اے کے رائیفلیں، ایک ایم4 رائفل اور دیگر اسلحہ و قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago