Categories: بھارت درشن

بی ایس ایف کے فعال ہونے سے سرحد پار سے ہونے والی انسانی اسمگلنگ پر قابو پانے میں مدد ملی

مغربی بنگال سے ملحق ہند۔بنگلہ دیش سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی ٹیم نے بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کے ساتھ ہی انسانی اسمگلنگ کے واقعات کو کافی حد تک قابو پانے میں بھی تعاون کیا ہے۔ جنوبی بنگال کی بین الاقوامی سرحد کے ساتھ تعینات اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ  نے رواں سال کے آخری پانچ ماہ میں 24 انسانی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام کیا ہے۔

نابالغ لڑکیاں بھی متاثرین میں شامل

جنوبی بنگال فرنٹیئر کے ترجمان اور ڈی آئی جی سرجیت سنگھ گلیریا نے بتایا کہ ٹیم نے 27 متاثرین (بنگلہ دیشی خواتین) کو انسانی اسمگلروں کے چنگل سے بچایا اوراس دوران  24  اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسمگلروں سے بچائے جانے والے متاثرین میں خواتین اور لڑکیوں کے علاوہ چار نابالغ لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

بی ایس ایف کو سماجی تنظیموں کی بھی مدد

گلیریا نے بتایا کہ بی ایس ایف سرحد پر انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ان دنوں بہت سخت اقدامات میں مصروف ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی سرحد کے ساتھ انسانی اسمگلنگ کے خلاف کام کرنے والی تمام این جی اوز ، پولیس اسٹیشنوں ، سرکاری اداروں اور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اس گھناؤنے جرم کے خاتمے کے لئے مل کر تعاون کریں۔ اس کام میں مقامی ماجی تنظیموں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

سرحدی علاقوں میں انسانی اسمگلنگ مخالف یونٹ کی تعیناتی

اہم بات یہ ہے کہ ، انسانی اسمگلنگ کو مکمل طور پر روکنے کے لیے ، مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایات پر ، رواں سال جنوری میں بی ایس ایف نے ہند – بنگلہ دیش سرحد کے ساتھ حساس مقامات پر انسانی اسمگلنگ مخالف یونٹ کو تعینات کیا ہے۔ اس میں ، جنوبی بنگال سرحد پرسب سے زیادہ سات یونٹوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

بی ایس ایف نے جعلی نوٹ اسمگلنگ کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا

ارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے گوہاٹی فرنٹیئر میں تعینات 67 ویں کور کے مستعد دستوں نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران ہند – بنگلہ دیش سرحدی علاقے سے جعلی کرنسی کے ساتھ دو بھارتی اسمگلروں کوگرفتار کیا ہے۔ یہ معلومات منگل کے روز دہلی میں بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر کے ایڈیشنل ترجمان راج کمار پاٹھک نے دیں۔

بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق ، بی ایس ایف کے گوہاٹی فرنٹیئر میں تعینات 67 ویں کور (بی او پی) کے دستوں نے ہند – بنگلہ دیش سرحد کے علاقے میں ایک خصوصی کارروائی کی۔ اطلاع ملنے پر ، آپریشن ٹیم نے جعلی بھارتی کرنسی کے ساتھ دو بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ فی الحال ، بی ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لئے گرفتاران دو اسمگلروں کو ضلع دھبری میں آسام پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

بی ایس ایف ترجمان کے مطابق ، سرحد سے ملحق علاقوں میں اسمگلروں اور ملک دشمن عناصر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، بی ایس ایف سرحد پار سے ہونے والے جرائم اور غیر قانونی دراندازی کے واقعات پر نظر رکھتی ہے اور اس کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago