Categories: بھارت درشن

اجمیر درگاہ کمیٹی نے 50 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر سنٹر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا

اس سنٹر میں آکسیجن بیڈ ، دواؤں کے ساتھ  تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کا انتظام  و انصرام کی نگرانی کرنے والی درگاہ کمیٹی کی جانب سے کووڈ 19 وبا سے لوگوں کو بچانے کے لیے 50 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر سنٹر کو آج اجمیر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے۔

اس تعمیر شدہ مرکز میں درگاہ کمیٹی کے ذریعہ آکسیجن بستر کے ساتھ تمام جدید سہولیات مہیا کی گئیں ہیں۔ اس مرکز کا باقاعدہ افتتاح مرکزی وزیر برائے اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی نے کیا ہے۔ اس موقع پر ، راجستھان حکومت کے وزیر صحت رگھو شرما اور درگاہ کمیٹی کے چیئرمین امین پٹھان ، کمیٹی کے تمام ممبران اور ناظم اشفاق احمد بھی ورچوئل ذرائع سے موجود تھے۔

درگاہ کمیٹی کی جانب سے بنائے گئے اس کووڈ کیئر سنٹر میں کمیٹی کی جانب سے اجمیرکے باشندوں کی خدمات کے لیے تمام سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں۔ یہاں پر 50بستروں کے علاوہ آکسیجن بیڈ ،ادویات وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سینٹر پر مریضوں کی سہولت کو دھیان میں رکھتے ہوئے خواتین اور مردوں کے لئے الگ ٹوائلٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے افتتاحی موقع پر اس حوالے سے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوگوں کو وبا سے بچانے کے لیے حکومت کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ درگاہ کمیٹی کی جانب سے کووڈ کیئر سنٹر کھول کر اجمیر کے باشندوں کو وبائی امراض سے بچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ نقوی نے اس کے لئے درگاہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس مشکل صورت حال میں کمیٹی نے اپنا حصہ ڈال کر انسانیت کی خدمت کے لیے اہم کام کیا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین امین پٹھان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے 50 بستروں پر مشتمل یہ کووڈ کیئر سنٹر ضلعی انتظامیہ کے حو الے کرنے پر ہمیں خوشی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ درگاہ کمیٹی کی جانب سے کووڈ۔19 سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی بہت سارے کام جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو اس کووڈ کیئر سنٹر میں بستروں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago