Categories: بھارت درشن

فوج نے دہلی چھاونی کا بیس کیمپ کووڈ اسپتال میں تبدیل کردیا

فوج نے دہلی چھاونی کا بیس کیمپ کووڈ اسپتال میں تبدیل کردیا

کووڈ مریضوں کے لیے 340 بستر بنائے گئے  ،250 آکسیجن سے لیس

نئی دہلی ، 28 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی فوج کے سابق فوجیوں اور ان کے منحصر افراد کے درمیان بھی کووڈ 19 کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ، فوج اپنی طبی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ل  لیے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بزرگوں اور ان پر منحصر رہنے والوں کو متعدد مقامات پر جامع طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی فوج نے جنگی بنیادوں پر متعدد کووڈ سہولیات تعمیر کیں۔ دہلی چھاونی کا بیس اسپتال کووڈ اسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

فوج کے ترجمان کرنل امن آنند کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج کا سابق فوجی ڈائریکٹوریٹ(ای سی ایچ ایس )ایریا اور سب ایریا ہیڈ کوارٹر کےس اتھ مل کر سابق فوجیوں اور اور ان پر منحصر افراد سے لگا تار رابطہ بنائے ہوئے ہے۔ کووڈ سے متاثرہ سابق فوجیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی مشورے اور بھرتیوں کے لیے ضروری مدد فراہم کی جارہی ہے۔

دہلی کینٹ کے بیس اسپتال اور تمام فوجی اسٹیشنوں پر فوجی اسپتالوں کی بستر کی گنجائش میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سابق فوجیوں کو جگہ دی جاسکے۔ انہیں فوج کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ فوج کے قریبی اسپتالوں سے کسی بھی قسم کی مدد کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔یہ بھی گزارش کی گئی ہے کہ تحفظ سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے وبا کا مضبوطی سے مقابلہ کرتے ہوئے گھر پر رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف فوجی اسٹیشنوں کے کرنل سابق فوجی جوانوں کو کووڈ کی پوزیشن پر ای ایس ایم سیل سے رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ہر اسٹیشن پر چوبیس گھنٹے ایمرجنسی نمبر چالو کردیئے گئے ہیں۔ ہندوستانی فوج کی کووڈ ہیلپ لائنوں سے متعلق معلومات ویب سائٹwww.indianarmyveterans.gov.in پر دستیاب ہے۔

ہندوستانی فوج مسلسل بڑھتے ہوئے کووڈ کیس کی وجہ سے ضروریات کو پورا کرنے کے لیے طبی صلاحیت بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ موجودہ بحران میں ، سابق فوجیوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ فوجی طبی پیشہ ور افراد کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ اپنے فرائض کو پوری لگن اور ایمانداری سے نبھا سکیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago