Categories: بھارت درشن

دہلی حکومت نے لاک ڈاون کومزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا

دہلی حکومت نے لاک ڈاون کومزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا

نئی دہلی ، 09 (انڈیا نیرٹیو)

قومی دارالحکومت میں لاک ڈاون کے بعد کورونا کے معاملوں میں گراوٹ کے باعث دہلی حکومت نے اتوار کے روز ایک بار پھر لاک ڈاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لاک ڈاون بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 26اپریل کو 35فیصدسے زیادہ کیس آنا شروع ہوگئے تھے جس کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے بعد کورونا کے معاملوں میں گراوٹ آئی ہے اور کورونا کی چین ٹوٹ رہی ہے۔لیکن ابھی وقت نہیں آیا ہے کہ ڈھیل دی جائے۔جان ہے تو جہان ہے۔اس بار مزید سخت لاک ڈاون لگایا جارہاہے ۔ کل سے میٹرو بھی بند کی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ، روزانہ سامنے آنے والے معاملوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور یہ کم ہوکر 17 ہزار رہ گئی ہے۔ دہلی میں بھی مثبت معاملوں کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہ 25 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔

لاک ڈاون 19 اپریل سے قومی دارالحکومت میں نافذ ہے۔ جس کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال تین بار بڑھا چکے ہیں۔ دہلی میں 10 مئی کی صبح ختم ہونے والا لاک ڈاون ایک بار پھر بڑھایا گیا ہے۔ جس کے بعد دہلی میں لاک ڈاون اس وقت تک جاری رہے گی جب تک دہلی حکومت کا اگلا حکم نہیں آتا ہے۔

اسی دوران ، ایک سروے کے مطابق ، کورونا وائرس روکنے کے لیے ، دہلی کے 85 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ لاک ڈاون کی مدت کم از کم ایک ہفتہ مزید بڑھا دی جائے۔ جب کہ 47 فیصد نے تین ہفتوں تک لاک ڈاون بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا۔ یہ رائے آن لائن فورم لوکل سرکل کے سروے میں سامنے آئی ہے۔ یہ سروے 6 سے 8 مئی کے درمیان کیا گیا تھا اور سروے میں شامل 84 فیصد لوگوںکا کہنا ہے رابطے میں آئے بغیرسبھی سامان کی گھر پر فراہمی کی اجازت دی جائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago