Categories: بھارت درشن

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کے بعد فتح کے جشن پر پابندی عائد کردی

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کے بعد فتح کے جشن پر پابندی عائد کردی

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر منگل کو الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج 2 مئی کو آنے کے بعد انتخابات میں فتح کے جشن پر پابندی لگانے کا ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ 27 مارچ سے 29 اپریل کے درمیان مغربی بنگال ، کیرالہ سمیت پانچ ریاستوں میں انتخابات ہورہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد کیا ہے۔ اس سے قبل مدراس ہائی کورٹ نے کورونا دور میں اسمبلی انتخابات کرانے پر الیکشن کمیشن اور اس کے عہدیداروں کی سخت سرزنش کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "2 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد کوئی فریق فتح کا جشن نہیں منا سکے گا۔ فاتح امیدوار کے ساتھ دو سے زیادہ افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف اس کا اہل نمائندہ ہی انتخابی نتائج کا سرٹیفکیٹ متعلقہ انتخابی افسر سے حاصل کر سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر کمیشن نے 21 اگست 2020 کی موجودہ جامع ہدایات کو شامل کرتے ہوئے گنتی کے عمل کے دوران مزید سخت التزامات کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل پیر کو مدراس ہائی کورٹ نے ملک میں کورونا وبا کے دوسرے دور کے لئے تنہا الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا تھا جس نے سیاسی جلسوں پر پابندی عائد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے یہ بھی انتباہ کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے کووڈ 19 پروٹوکول کی سختی سے پیروی نہیں کی تو اسے 2 مئی کو گنتی کا عمل روکنا پڑے گا۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران پر قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago