Categories: بھارت درشن

سپریم کورٹ کے آکسیجن آڈٹ پینل نے دہلی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا

پینل نے کہا- دہلی حکومت نے ضرورت سے چار گناکی تھی آکسیجن کی مانگ

دہلی کے اس مطالبے کی وجہ سے 12 ریاستوں میں آکسیجن کی کمی ہوئی

نئی دہلی ، 26جون (انڈیا نیرٹیو)

آکسیجن بحران سے متعلق سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ آکسیجن آڈٹ پینل نے اپنی رپورٹ میں دہلی حکومت کو کٹہرے میں کھڑاکیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 اپریل سے 10 مئی کے درمیان دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی ضرورت کو چار گنا سے زیادہ بڑھا دیا گیا تھا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی حکومت نے تب1200میٹرک ٹین آکسیجن کامطالبہ کیا تھاجب دہلی کو محض 300 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت تھی۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ دہلی کے اس مطالبے کی وجہ سے تقریباً 12 ریاستوں میں آکسیجن کی قلت پیداہوئی تھی۔ٹاسک فورس کے ذریعہ یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ ملک میں آکسیجن کی تیاری کے لئے ایک پالیسی بنانی چاہیے۔ ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ صرف بڑے شہروں کے آس پاس ہی آکسیجن کی پیداوارکے انتظامات ہونے چاہیے تاکہ تاکہ 50 فیصد تک فراہمی یہاں سے ہوسکے۔ اس کے لئے دہلی-ممبئی کو ترجیح دی جاسکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 8 مئی کو سپریم کورٹ نے ملک میں آکسیجن کی تقسیم ، ضروری ادویات کی دستیابی اور آئندہ کی تیاریوں پر صلاح ینے کے لئے 12 رکنی نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ ٹاسک فورس میں ملک کے 10 مشہور ڈاکٹر شامل ہیں۔ اس ٹاسک فورس میں کابینہ کے سکریٹری یا ان کی جانب سے نامزد افسر کوآرڈینیٹر اور ہیلتھ سکریٹری بطور ممبر نامزد ہیں۔

عدالت نے ٹاسک فورس کو ہدایت دی تھی کہ وہ ہر ریاست میں آکسیجن آڈٹ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے۔ عدالت نے خود دہلی کے لیے آڈٹ ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم میں ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا ، میکس ہیلتھ کیئر کے ڈاکٹر سندیپ بدھی راجا اور مرکزی اور دہلی حکومت کے ایک ایک آئی اے ایس شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago