Categories: بھارت درشن

میڈٖیا کا مثبت رخ انسانی معاشرے کے لیے بہت ضروری:نائیڈو

میڈٖیا کا مثبت رخ انسانی معاشرے کے لیے بہت ضروری:نائیڈو

میڈیا افراد غلط باتیں پھیلائے جانے کے خلاف معاشرے کے لیے ڈھال  بن سکتے ہیں تاہم غیر جانبداری ضروری عمل ہے

آج پریس کی آزادی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن ہرسال 3مئی کو منایا جاتا ہے۔ اِس سال پریس کی آزادی کے عالمی دن کا موضوع ہے: ’عوامی بہبود کے لیے جانکاری‘اس کے ذریعہ جانکاری اور معلومات کی اہمیت کو اجاگر کیاگیاہے۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے میڈیابرادری کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جانکاری کے اس دور میں میڈیا کےافراد قابل بھروسہ اور مصدقہ حقائق اور معاملات سامنے لانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ میڈیا کے افراد غلط باتیں پھیلائے جانے کے خلاف ہمارے معاشرے کے لیے ایک ڈھال کے طور پر کام کرتے ہیں۔

جناب نائیڈو نے میڈیا کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سچائی،غیر جانبداری اور انصاف پسندی جیسے صحافت کے اصولوں کے تئیں پابند رہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے عالمی وبا کے دور میں بھی عوام تک جانکاریاور معلومات پہنچانے کی خاطر انتھک کام کرنے پر میڈیا افراد کی ستائش کی۔

اِدھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres نےسبھی ملکوں کی سرکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک آزاد، خود مختار اور متنوع میڈیا کی مدد کے لیے اپنے اختیار میں جو کچھ بھی کرسکتی ہیں وہ کریں۔ جناب Guterres نےکہا کہ کئی ملکوں میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو محض اپنا کام کرنے کی وجہ سے سینسرشپ، زیادتیوں، ہراساں کئے جانے، حراست میں لیے جانے اور حتیٰ کہ موت کا بھی سامنا کرناپڑتا ہے۔

میڈیا کے لوگوں کو صحافت کے بنیادی اصولوں پرکار بندرہنا چاہیے: نائب صدر

نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے میڈیا کے افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ پریس کی عالمی یوم آزادی کے موقع پر صحافت کی بنیادی باتوں جیسے سچائی ، انصاف پسندی اوردرستگی کے اصولوں پر کاربند رہیں۔ نائب صدر وینکیا نے پیر کو اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا ’پریس کی یوم آزادی کے موقع پر میڈیا سے وابستہ تمام بہنوں اور بھائیوں کومبارک باد!

آزاد اور منصفانہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ اس وبا کے دور میں صحافی بھیفرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کام کررہےہیں اور انہوں نے قابل ستائش کام انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا ’اطلاعات کے انقلاب کے دور میں ، میڈیا کے افراد قابل اعتماد اور تصدیق شدہ حقائق کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے معاشرے کو غلط معلومات سے بچانے کے لیے تحفظ کا کام کرتے ہیں۔

نائیڈو نے کورونا وائرس کے دوران لوگوں کو معلومات تک پہنچانے میں انتھک کام کے لیے میڈیا کو سراہتے ہوئے کہا ’ملک کے صحافیوں نے یہ خطرہ مول لیا ہے کہ لوگوں کو مستند اور درست معلومات مستقل طور پر پہنچائیں اور لوگوں کو کوروناکے وقت کے رویہ کو اپنانے کے لیے بیدار کیا جائے۔“

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago