بھارت درشن

وزیر اعظم نے کرناٹک میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

یادگیر/ نئی دہلی، 19 جنوری (انڈیا نیریٹو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کرناٹک کے یادگیر ضلع کے کوڈاکل میں آبپاشی، پینے کے پانی اور قومی شاہراہوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یادگیر میں آبی تحفظ، کسانوں کی فلاح و بہبود اور رابطے سے متعلق منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جس سے خطے کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک آئندہ 25 سال کے لیے نئی قراردادوں کی تکمیل کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ 25 سال ملک کے ہر فرد اور ہر ریاست کے لیے امرت کال ہیں۔ اس دور میں ہمیں ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے یادگیر سمیت ملک کے ایسے 100 سے زیادہ اضلاع میں خواہش مند اضلاع پروگرام شروع کیا ہے۔ ہم نے ان اضلاع میں ترقی کی خواہش کی حوصلہ افزائی کی جنہیں پچھلی حکومت نے پسماندہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ووٹ بینک کی سیاست نہیں بلکہ ترقی کے لیے ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago