پاک جنرل  کاانکشاف: 1947 سے ہی کشمیر میں سازش کر رہی ہے  پاک فوج اور حکومت

پاک حکومت اور فوج 1947 سے کشمیر پر قبضہ کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔ پاک فوج نے قبائلوں کی مدد سےبارہمولہ پر کیا تھاحملہ ۔

پاکستانی ڈکٹیٹر جنرل پرویزمشرف کے بعد ایک اور جنرل نے کشمیر میں پاکستانی سازش کا اعتراف کیا ہے۔ اس سازش کا ثبوت بھی اس جنرل نے دیا ہے۔ اس جرنیل کا نام اکبر خان ہے۔ اکبر خان نے ’’رائڈرز ان کشمیر‘‘کے عنوان سے ایک کتاب کشمیر پر لکھی ہے۔اس کتاب میں اکبر خان ایک منظم انداز میں لکھتے ہیں کہ 1947 میں تقسیم کے بعد جب دونوں ممالک کی حکومتیں اپنے وسائل اور حکومتی انتظامات میں مصروف تھیں ، تب اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان نے اپنے قریبیوں کے ساتھ مل کر قبائلیوں کی آڑ میں کشمیریوں پر حملہ کیا تھا اور کشمیرپرقبضہ کرنے کی سازش کی تھی۔

جنرل اکبر خان کی کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ کشمیر پر حملہ کرنے کی یہ سازش لاہور اور پنڈی میں بنائی گئی تھی۔ اس کتاب کے مطابق ، پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ کے بڑے رہنما میاں افتخارالدین نے ان سے کشمیر پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنانے کو کہا تھا۔ میاں افتخارالدین محمد علی جناح کے قریبی رہنما تھے۔ اکبر خان نے بہت واضح طور پر اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے کشمیر پر تقریبا قبضہ کرہی لیا تھا کہ اچانک  ہندستانی فوجی نے دھاوا بول کر ان کے منصوبے پر پانی پھیردیا ۔

اکبر خان نے اس کتاب میں لکھا ہے کہ 26 اکتوبر 1947 کو پاکستان نے بارہمولہ پر قبضہ کرلیاتھا۔ یہاں 14،000 افراد تھے ، جن میں سے صرف 3،000 افراد ہی زندہ بچ سکے تھے۔ پاکستانی فوج سری نگر سے صرف 35 کلو میٹر کے فاصلے پر تھی کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندستانی حکومت کو کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے ایک خط لکھ دیا۔ اس کے بعد وہاں ہندستانی فوج  پہنچ گئی۔ہندستانی فوج کی آمد نے پاکستان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

جنرل اکبر خان نے اپنی کرتوتوں  کو بڑے فخر یہ انداز میں درج کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان نے کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کی زور لگا دی تھی لیکن ہندستانی فوجیوں نے وقت سے پہلے ہی پاکستانی فوج کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

اس کتاب کے مطابق  1947 میں ستمبر کے آغاز میں ، اس وقت کے مسلم لیگی رہنما میاں افتخارالدین نے ان سے کہا تھا کہ وہ ہندستان سے کشمیر چھیننے کا منصوبہ بنائیں۔ اکبر خان لکھتے ہیں کہ میں نے کشمیر چھیننے کا منصوبہ بنایا تھا ، جسے ’کشمیر میں فوجی بغاوت‘کا نام دیا گیا تھا۔ ہمارا مقصد کشمیریوں کو اندرونی طور پر مشتعل کرنا تھا تاکہ وہ سب ہندوستانی فوج کے خلاف بغاوت کے لیے تیار ہوجائیں۔ اسی کے ساتھ یہ بھی کوشش کی گئی تھی کہ کشمیر میں ہندستان سے کسی بھی قسم کی فوجی مدد نہ مل سکے۔ اکبر خان نے لکھا ہے کہ مجھ سے لاہور میں اس وقت کے وزیر اعظم لیاقت خان سے ملاقات کرنے کو کہا گیا تھا۔ میں وہاں پہنچا لیکن پہلے میں پنجاب حکومت کے افسران کے ساتھ بحث کرنے لگا۔ یہ بحث وزیراعلیٰ حکومتِ پنجاب  سردار شوکت حیات خان کے دفتر میں ہوئی۔ میری نظر میں  اس بحث کی کوئی  خاص وجہ نہیں تھی ، لیکن ایک اچھی بات یہ تھی کہ میں نےجو منصوبہ بنایا تھا اس کی ایک کاپی یعنی ’’ کشمیر چھیننے کا منصوبہ‘‘ وہ کسی کے ہاتھ میں تھا۔

22 اکتوبر کو پاکستانی فوج نے سرحد عبور کی اور 24 اکتوبر کو مظفرآباد اور ڈومیل پر حملہ کیا ، جہاں ڈوگرہ فوج کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ اگلے دن ہم سری نگر روڈ پر نکلے اور پھر یوری نے ڈوگراؤں کو پیچھے دھکیل دیا۔ پھر ہم سب نے دیکھا  کہ 27 اکتوبر کو ہندستان کے ہوائی جہاز کشمیری آسمانوں پر گرج رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ ہندستان کی فوج کشمیر پہنچی تھی۔

27 اکتوبر کی شام کو ، اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان لیاقت علی خان نے کشمیر میں پاکستانی فوج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر لاہور میں ایک اجلاس طلب کیا تھا۔ اس میں کرنل سکندر مرزا ، اس وقت کے سیکرٹری دفاع اور بعد میں گورنر جنرل پاکستان ، جنرل سکریٹری چودھری محمد علی ، صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ عبد القیوم خان ، پنجاب کے وزیراعلیٰ نواب ممدوٹ ، بریگیڈ سالار خان اور میں شامل تھا۔

جنرل اکبر خان نے لکھا ہے کہ اس ملاقات میں میں نے تجویز پیش کی تھی کہ پاکستانی فوجیں کشمیر میں دراندازی کے لیے استعمال نہ ہوں۔ دراندازی کے لیے صرف قبائلوں کوہی بھیجنا چاہیے۔ پاکستانی فوج نے بھی کشمیر میں دراندازی کے لیے قبائلیوں کی مدد لی ، لیکن گھٹیا  ہتھیاروں کے ساتھ قبائلی اور پاکستانی فوج ، ہندستانی فوج کا سامنا نہیں کرسکی۔ اس وقت پاکستانی حکومت کے پاس نہ تو پیسہ تھا اور نہ ہی اسلحہ ، پھر بھی پاکستانی فوج اور قبائلی کشمیر کے لیے لڑکر جان نچھاور کی۔

اکبر خان نے لکھا ہے کہ ہندستانی فوج مسلسل پیش قدمی کر رہی تھی۔ مظفرآباد پہلے ہی ہندستان کے قبضے میں تھا۔ کچھ جگہوں پر رکاوٹ اور جدوجہد ضرورہوئی۔ لیکن اچانک جواہر لال نہرو اقوام متحدہ  چلے گئے۔ ہوسکتا ہے کہ کشمیر چھیننے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہو ، لیکن نہرو کے ذہن میں یہ بات نقش ہوگئی  کہ کشمیر کی اکثریت (مسلمانوں) پر اقلیت یعنی (ہندو)کی حکومت نہیں چل سکتی ہے ۔ جنگ بندی کے وقت اقوام متحدہ اور مظفرآباد کی مداخلت کی وجہ سے مظفرآبادپر پوری طرح سے ہندستانی فوج نے قبضہ نہیں کیا تھا ، لہذا اسے پاکستانی حکومت اور فوج کی لڑائی کرنے والی قوتوں کا قبضہ سمجھا جاتا تھا۔ چوں کہ پونچھ کے ایک بڑے زمیندار نے آزاد کشمیر کا اعلان کردیا۔ اس طرح سے ، آزادکشمیر (ہندوستانیوں کی نظر میں غلام کشمیر) پاکستان کی سرپرستی میں وجود میں آگیا۔

واضح ہوکہ اس کے بعد پاکستان کے ساتھ ایک اور جنگ لڑی جا رہی تھی۔ پاکستان کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے براہ راست لڑنے کے بجائے ہندستان کے خلاف کسی اور طریقے سے جنگ کی حکمت عملی بنائی۔ جنرل اکبر خان کی تجویز کے مطابق ، پاکستانی فوج کشمیر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی جاری رکھی ہوئی  ہے۔ پھر ان دہشت گردوں نے کشمیر کی نئی نسل کو تباہ و برباد کرنے کے لیے تمام حکمت علمی اپنانے کی کوشش جاری کر ر ہےہیں۔

کارگل جنگ کے روح رواں  پرویز مشرف نے ہندستان  کی جانب سے کسی فریق کی حکمت عملی کو بڑی بے شرمی سے قبول کرلیا ہے۔ مشرف نے پاکستانی چینل اے آر وائی کو بتایا کہ’’وہ لشکر طیبہ اور حافظ سعید کے سب سے بڑے حامی ہیں‘‘۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ لشکر ہندستانی کشمیر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ مشرف نے اے آر وائی کے سامنے  اعتراف کیا  ہے کہ ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کشمیر کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…