نئی دہلی، 27 جنوری (انڈیا نیریٹو)
شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) فلم فیسٹیول کا آغاز کل تامل فلم ‘اپتھا’ کے ورلڈ پریمیئر کے ساتھ ہوگا۔ فلم کی ہدایت کاری پدم ایوارڈ یافتہ اور نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز پریہ درشن نے کی ہے۔
اپتھا کے ذریعے فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا، “ہمیں 2022-23 کے لیے ایس سی او کی ہندوستان کی چیئرمین شپ کے موقع پر ایس سی او فلم فیسٹیول کی میزبانی کرنے پر بہت فخر ہے۔ فیسٹیول کے انعقاد کا ہندوستان کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقے سے فلموں کے تنوع اور فلم سازی کے مختلف انداز کو ظاہر کرنا ہے۔
اپتھا کے فیسٹیول کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ہدایت کار پریہ درشن نے کہا، “ہمیں فخر ہے کہ اپتھا کو اس باوقار موقع کے لیے افتتاحی فلم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ میں اس سادہ اور دلکش کہانی کو منظر عام پر لانے کے لیے اپنے پروڈیوسرجیو اسٹوڈیو اور وائڈ اینگل کریشن کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
قابل ذکر ہے کہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول (ایس سی او فلم فیسٹیول) ممبئی میں نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایس سی او کونسل آف اسٹیٹس کے تعاون سے 27 سے 31 جنوری تک منعقد کیا جا رہا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…