Categories: بھارت درشن

اترپردیش سرکار نے ہفتہ کا کرفیو منگل کی صبح تک بڑھا یا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>اترپردیش سرکار نے  ہفتہ کا کرفیو منگل کی صبح تک بڑھا یا</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اترپردیش سرکار نے ریاست میں ختم ہفتہ پر کورونا کرفیو مزید ایک دن کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس طرح ریاست میں کرفیو کَل شام آٹھ بجے سے منگل کو صبح سات بجے تک نافذ رہے گا۔ اِدھر ریاست میں آیوش ڈاکٹر بھی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ہاتھ بٹائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ریاست میں اِس طرح کے تقریباً پانچ ہزار ڈاکٹر ہیں۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متعلقہ اہل کاروں کو ہدایت دی ہے کہ ریاست میں تقریباً 33 ہزار کووڈ بستروں کا اضافہ کیا جائے۔ اِدھر کَل پہلی مئی سے شروع ہونے والی ٹیکہ کاری مہم کو تقویت پہنچانے کی خاطر اترپردیش سرکار نے ٹیکہ کاری کے لیے عالمی ٹینڈر طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔اِس طرح اترپردیش 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر شخص کی ٹیکہ کاری کے لیے عالمی ٹینڈر طلب کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ ریاست میں لگ بھگ 9 کروڑ افراد ایسے ہیں جو 18 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔ </p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago