Categories: بھارت درشن

وندے بھارت مشن کے تحت بھارت سے چین جائیںگی دو پروازیں

وندے بھارت مشن کے تحت بھارت سے چین جائیںگی دو پروازیں

کورونا کی وجہ سے ہوئے طویل لاک ڈاون کے سبب چین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کوواپس لانے کے لئے بھارت کی حکومت وندے بھارت مشن کے تحت چین کے گوانگجو شہر اور ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سے 23 اور 30 اکتوبر کو دو پروازیں چلائے گی۔

چین میں ہندوستانی سفارتخانے کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا 23 اور 30 اکتوبر کو چین کے شہر گوانگجو سے اور ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے علاقے سے دو پروازیں چلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ان پروازوں میں سفر کرنے کے لئے رقم بھی ادا کرنی ہوگی۔ کرایوں کا تعین ائیر لائنز کے ذریعہ کیا جائے گا۔ان پروازوں کے ذریعہ ان ہندوستانیوں کی مدد کی جائے گی جن کے پاس چین واپس جانے کا جائز ورک ویزا ہے اور وہ چین واپس جانا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی ان ہندوستانیوں کو بھی جو چین سے ہندوستان واپس آنا چاہتے ہیں۔

وندے بھارت مشن کے تحت ، چین سے اب تک پانچ پروازیں چلائی جا چکی ہیں۔ اس سے قبل پروازیں گوانگجو ، ننگبو اور شنگھائی سے فلائٹس چلائی گئی تھیں۔ اس سے قبل ہندوستان نے فروری میں بھی ووہان سے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے 3 پروازیں چلائی تھیں جب چین میں کورونا عروج پر تھا۔

ان پروازوں سے ہندوستان آنے والے ہندوستانیوں کو حکومت ہند کو کورونا کو لے کر بنائے گئے قوانین پر عمل کرتے ہوئے سات دنوں تکپیسے دے کر انسٹی ٹیوشن کوارنٹائن میں رہنا ہوگا اور پھر اس کے بعد سات دنوں تک اپنے گھروں میں بھی رہنا پڑے گا۔ اس کے لئے مسافروں سے انڈر ٹیکنگ بھی لی جائے گی ۔قابل ذکر ہے کہ جو افراد ہندوستان سے چین جائیںگے ، انہیں بھی 14دنوں تک ضروری ہوٹل کوارنٹائن میں رہنا ہوگا۔

وندے بھارت مشن کے تحت بھارت سے چین جائیںگی دو پروازیں

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago