Categories: بھارت درشن
مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے نے بنگال سفاری سلیگوڑی میں ٹائیگر کو گود لیا اور اس کا نام ‘اگنی ویر’‏ ‏رکھا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Alvi Nastaleeq";">‏ <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Alvi Nastaleeq";">نئی دہلی، 22 جون 2022:  ‏
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Alvi Nastaleeq";">‏ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی نیز صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے آج بنگال سفاری شمالی بنگال وائلڈ اینیملز پارک کے معائنے کے دوران ایک سال کے شیر کو گود لیا ہے اور اس کا نام 'اگنی ویر' رکھا ہے۔‏
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Alvi Nastaleeq";">‏گنگٹوک سے واپسی پر انھوں نے سفاری کا معائنہ کیا۔ اس دوران مرکزی وزیر مملکت جناب چوبے نے گود لینے کے پروگرام کے تحت لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے شیر کو گود لیا۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے کیدارناتھ دھام میں فطرت کو اس کی غضب ناک صورت میں دیکھا ہے۔ فطرت کے تحفظ کے لیے ہر فرد کو آگاہ ہونا چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور رہنمائی میں مرکزی حکومت نے جانوروں کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں۔ "آزادی کا امرت مہوتسو" کے موقع پر لوگوں میں بیداری کے ساتھ انھوں نے کیدارناتھ سانحے کے متاثرین کی یاد میں شیر کو گود لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماحول کے توازن کو قائم رکھنے میں جانوروں کا نمایاں کردار ہے۔ ان کا تحفظ ضروری ہے۔ اس کے لیے لوگوں کو باقاعدگی سے آگاہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اس موقع پر افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ باقاعدگی سے "جیو جنتو سنرکشن ابھیان" کے بارے میں آگاہی مہم چلائیں۔ ‏
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Alvi Nastaleeq";">‏مرکزی وزیر مملکت جناب چوبے کو بنگال سفاری کے معائنے کے دوران جانوروں کی نگہ داشت کا بھی علم ہوا۔ گود لینے کے پروگرام کے تحت یہاں 70 افراد نے جانوروں کو گود لیا ہوا ہے۔ لوگوں کو مزید جانور گود لینے کی ترغیب دینے کے لیے مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے نے اس ٹائیگر کو گود لیا ہے۔ انھوں نے آن لائن وسیلے سے گود لیے گئے شیر کی نگہ داشت کے لیے 2 لاکھ روپے ادا کیے۔ پی سی سی ایف مغربی بنگال سومترا داس گپتا نے کہا کہ مرکزی وزیر مملکت جناب چوبے کے ذریعہ شیر کو اپنانے سے دوسروں کو ترغیب ملے گی۔ انھوں نے مرکزی وزیر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ بنگال سفاری معائنے کے دوران آئی جی آئی آر او کولکتہ، ڈی ایف او وائلڈ لائف دارجلنگ، بنگال سفاری نارتھ بنگال وائلڈ اینیملز پارک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران موجود تھے۔‏
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago