ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے لداخ کے سرحدی گاؤوں کا دورہ کیا. جہاں گاؤوں کے نمائندوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔جناب پرشوتم روپالا نے گاؤں کے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جلد ہی ایک ویٹرنری ایمبولینس کی خدما ت شروع کی جائیں گی. اور مزید بتایا کہ واٹر لفٹنگ کی تجویز تیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کےمحکموں /ایجنسیوں کے ساتھ دیگرمطالبات پر بھی غور کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا یاک کاٹنے والی مشین تقسیم کر رہے ہیں
مرکزی وزیر نے مستفدین میں یاک کاٹنے والی مشینیں، یاک کے بالوں سے بنے ریبو خانہ بدوش خیمے. اور مویشیوں کا چارہ بھی تقسیم کیا۔ بعد میں، انھوں نے دوسرے چرواہوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ اسی طرح مرکزی وزیر نے ساتو گاؤں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ساتو. کرگیام اور پرما کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔ مرکزی وزیر نے غورسے سنتے ہوئے ان کے مطالبات پر غوروفکر کی یقین دہانی کرائی ۔
معززین کو ‘وائبرنٹ ولیج پروگرام’ کے تحت منعقدہ فروزن پینگونگ لیک میراتھن کی میمینٹوز فراہم کی گئیں۔
مرکزی وزیر نے ساتو گاؤں کے تاشی سیرنگ کے سرمائی ریزرو چراگاہ کا دورہ کیا. اور یاک کے ریوڑ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ فوبرانگ جاتے ہوئے. وزیر نے 24 آئی ٹی بی پی بٹالین کے جوانوں اور افسران سے بات چیت کی. اور کام کی تعریف کی۔ فوبرانگ میں وزیرکا کاکجنگ، فوبرانگ اور یوروگو کے دیہاتیوں نے پرتپاک روایتی استقبال کیا۔
گاؤں والوں کے ساتھ دوبدو بات چیت میں، فوبرانگ گاؤں کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں چراگاہ کی ترقی، یاک کی افزائش کا مرکز، دیہی بینکنگ کی سہولیات، جنگلی کتوں کے کنٹرول کا پروگرام، بڑے سائز کے یاک یونٹس کی فراہمی، خانہ بدوشوں کا آگہی دورہ ، اورپشمینہ میں ویلیو ایڈیشن کے لئے فوبرانگ گاؤں خواتین کی اپنی مدد آپ کے گروپ کے لئے آلات اورتربیت شامل ہیں۔ انہوں نے کون چوک اسٹوک گائس کے ساتھ بھی بات چیت کی جو پشمینہ میں ویلیو ایڈیشن کے لئے کام کرنے والی ایک خاتون ایس ایچ جی چلاتی ہیں اور انھوں گاؤں کے دستکاری کے مرکز کادورہ کیا اوران کے سخت محنت کے کاموں کی تعریف کی ۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…