Categories: بھارت درشن

اترپردیش بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحان آٹھ مئی تک ملتوی

اترپردیش بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحان آٹھ مئی تک ملتوی

اترپردیش بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈٹ کے امتحانات اب 8 مئی سے شروع ہوں گے۔ اِس سلسلے میں کَل سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے ایک اعلان بھی کیا گیا تھا۔ امتحانات جو 24 اپریل سے شروع ہونے تھے، ریاست میں تین رخی پنچایت چناﺅکی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

واضح ہوکہ اتر پردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل (یوپی بورڈ) نے بدھ کے روز سال 2021 کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیاتھا۔ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 24 اپریل سے شروع ہوں گے اور 12 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے۔ ہائی اسکول کے امتحانات 17 دنوں میں مکمل ہوں گے اور 10 مئی کو ختم ہوں گے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 19 دنوں میں مکمل ہوں گے اور 12 مئی کو ختم ہوں گے۔

امتحان میں کل 5603813 طلباشرکت کریں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2021 کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ایک ساتھ 24 اپریل 2021 سے شروع ہوں گے۔ ہائی اسکول بورڈ امتحان 17 دنوں میں مکمل ہو کر 10 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے۔ جب کہ، انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحان 19 دن میں مکمل ہو کر 12 مئی 2021 کو ختم ہوں گے۔

نائب وزیر اعلی نے بتایا کہ گزشتہ سال 2020 میں بھی ہائی اسکول بورڈ کے امتحان 12 دنوں میں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان 15 دنوں میں مکمل ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2021 کے ہائی اسکول امتحانات میں 1674022 طلبہ اور 1320290 طالبات سمیت مجموعی طور پر 2994312 امیدوار اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 1473771 طلبہ اور 1135730 طالبات کے ساتھ 2609501 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔ دونوں امتحانات میں کل 3147793 طلبہ اور 2456020 طالبات کے نام درج ہیں۔

اس اعلان کے بعد یوپی حکومت نے امتحان ملتوی کردیا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس التوا کے پس پشت کورونا وائرس ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے اکثرو بیشتر جگہوں پر امتحانات ملتوی کیے جارہے ہیں حالاں کہ امتحان کے علاوہ سارے پروگرام حسب سابق جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago