ثقافت کی وزارت نے 19 اور 20 دسمبر کو وندے بھارتم نرتیہ اتسو 2023 کے دو روزہ قومی سطح کے مقابلے (گرینڈ فنالے) کا اہتمام کیا۔ قومی سطح کے مقابلے (گرینڈ فنالے) میں 980 رقاصوں نے حصہ لیا اور 500 رقاصوں کو یوم جمہوریہ 2023 کے دوران ‘ناری شکتی’ کے موضوع پر ایک عظیم الشان ثقافتی شو پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
گرینڈ فنالے میں 20 دسمبر 2022 کی شام کو ایک خصوصی تقریب بھی پیش کی گئی، جس میں لوک سبھا کے اسپیکر جناب او ایم برلا ،ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی علاقہ کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی؛ ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال؛ وزیر مملکت برائے ثقافت اور خارجہ امور محترمہ میناکشی لیکھی اور وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے شرکت کی ۔
اس موقع پر جناب اوم برلا نے کہا کہ آج کے رقص کی پیش کش نہ صرف ہندوستانی ثقافت کے بے پناہ تنوع کی عکاسی کرتی ہے، بلکہ اس کے متحرک رنگوں اور مالا مال ثقافت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وندے بھارتم دنیا کو وسودھیو کٹمبکم اور تنوع میں اتحاد کا مضبوط پیغام دیتا ہے۔ جناب اوم برلا نے یہ بھی کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ہندوستان کے شاندار ورثے اور اس کے جمہوری ڈھانچے کا جشن ہے۔
ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے گرینڈ فنالے وندے بھارتم ڈانس فیسٹیول کے آخری دن ملک کے تمام حصوں سے پرفارم کرنے والے فنکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ فیسٹول ہماری ہندوستانی ثقافت کو آگے لے جانے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے فنکاروں سے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے فن اور ثقافت کو اپنے جذبے سے زندہ رکھا ہے۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے کہا کہ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم نے پہلی بار جی 20 کی صدارت حاصل کی ہے اور تمام شعبوں میں احیاء نو واقع ہو رہا ہے۔ وندے بھارتم ہندوستان کی متنوع ثقافت کی احیاء نو کی ایک بہترین مثال ہے۔
وندے بھارتم نرتیہ اتسو 2023 ڈانس مقابلہ پروگرام ہے، جس کا اہتمام وزارت ثقافت اور وزارت دفاع نے یوم جمہوریہ 2023 کی تقریب کے زیر اہتمام کیا تھا۔ یہ مقابلہ 3 مرحلوں میں منعقد کیا گیا تھا، یعنی ریاستی مرکز کی سطح، زون کی سطح اور قومی سطح۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…