بھارت درشن

نائب صدر جمہوریہ مہاراشٹر کے اپنے پہلے دورے پر ممبئی پہنچے

نائب صدر جمہوریہ  مہاراشٹر کے اپنے پہلے دورے پر ممبئی پہنچے
جناب دھنکر نے ’آدتیہ برلا میموریل پولو کپ‘ چمپئن شپ میں شرکت کی

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر اور ڈاکٹر سدیش دھنکر آج ممبئی پہنچے۔ نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جناب دھنکر کا ریاست مہاراشٹر کا پہلا دورہ تھا۔ ممبئی ہوائی اڈے پر، مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری. حکومت مہاراشٹر کے وزیر جناب منگل پربھات لودھا. اور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا۔

نائب صدر جمہوریہ  مہاراشٹر کے اپنے پہلے دورے پر ممبئی پہنچے

نائب صدر جمہوریہ نے اپنے ممبئی دورے کا آغاز شری سدھی ونائک مندر میں پوجا کرکے کیا. جہاں انہوں نے ڈاکٹر سدیش دھنکر کے ساتھ ملک کی خوشحالی اور تمام شہریوں کی بھلائی کے لیے دعا کی۔

اس کے بعد جناب دھنکر نے امیچور رائیڈرز کلب کے ذریعے منعقدہ اور آدتیہ برلا گروپ کے زیر اہتمام سالانہ ’آدتیہ برلا میموریل پولو کپ. چمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دلکش کھیل دیکھنے کے بعد، انہوں نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور ان کے کھیل کے جذبے کی تعریف کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے شہر کے شری سدھی ونائک مندر میں پوجا کی

مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، فکی – آدتیہ برلا سی ایس آر سینٹر فار ایکسی لنس کی  چیئرپرسن محترمہ راج شری برلا ، آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین جناب کمار منگلم برلا، پیرامل گروپ کے  ایگزیکٹو ڈائریکٹرجناب آنند پیرامل  اور دیگر معززین نے کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کی۔نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر اور ڈاکٹر سدیش دھنکر آج ممبئی پہنچے۔ نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جناب دھنکر کا ریاست مہاراشٹر کا پہلا دورہ تھا۔ ممبئی ہوائی اڈے پر، مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری. حکومت مہاراشٹر کے وزیر جناب منگل پربھات لودھا. اور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago