Categories: بھارت درشن
نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سماجی خدمت کے لیے وقت دیں
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سماج کے ضرورت مند اور نظر انداز طبقات کی مدد کے لیے باقاعدگی سے کچھ وقت نکالیں۔ انھوں نے کہا کہ مصیبت میں مدد کا ہاتھ بڑھانے سے بڑا اطمینان اور خوشی کوئی نہیں ہے۔’شیئر اور کیئر‘ہماری تہذیب کی بنیادی قدر ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب نائیڈو نے نئی دہلی میں ایک غیر منافع بخش سماجی خدمت کی تنظیم کے علاقائی مرکز راشٹریہ سیوا سمیتی (آر اے ایس ایس) کے لیے ’سیوا سمستھا‘ عمارت کا افتتاح کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہر ایک کو اُس کمیونٹی کی ضروریات سے آگاہ ہونا چاہئے جس میں وہ رہ رہا ہے اور اسے مدد کا ہاتھ بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نائب صدر جمہوریہ نے مزید زور دیا کہ یہ بڑے اداروں اور خاص طور پر متمول طبقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وسائل کا استعمال کریں اور دیہی بھارت میں خدمت پر مبنی پروگرام شروع کریں۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ اپنی خدماتی سرگرمیوں میں انہیں خواتین اور بچوں کی صحت، نوجوانوں کی ہنر مندی اور کسانوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نائب صدر جمہوریہ نے پسماندہ علاقوں میں پسماندہ طبقوں کے درمیان آر اے ایس ایس کی کوششوں کی ستائش کی اور وبا کے  عروج کے دوران ان کے تعاون کا ذکر کیا۔ جناب نائیڈو نے پدم ایوارڈ یافتہ، آر اے ایس ایس کے بانی آنجہانی شری منی رتنم نائیڈو کی کوششوں کو یاد کیا اور انہیں ’’حقیقی معنوں میں ایک سچا گاندھیائی‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ دیگر تنظیموں کو بھی مختلف سماجی برائیوں جیسے غربت، ناخواندگی اور خواتین و کمزور  طبقات کے خلاف مظالم کے خاتمے کے لیے حکومتوں کی کوششوں میں اپنا تعاون دینا چاہیے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس موقع پر آر اے ایس ایس کے نائب صدر جناب کے چرنجیوی، آر اے ایس ایس کے جنرل سکریٹری شری ایس وینکٹا رتنم اور دیگر معززین موجود تھے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago