Categories: بھارت درشن

ہندوستانی اور  امریکی دفاعی وفد کے درمیان دفاعی تعاون پر ورچوول مذاکرہ

ہندوستانی اور  امریکی دفاعی وفد کے درمیان دفاعی تعاون پر ورچوول مذاکرہ

10ویں دفاعی ٹیکنالوجی اور تجارتی پہل( ڈی ٹی ٹی آئی) گروپ کی میٹنگ ورچوول طریقے سے 15 ستمبر 2020 کو منعقد کی گئی۔اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت ہندوستانی وزارت دفاع کی طرف سے دفاعی پیداوار کے سیکریٹری جناب راج کمار اور امریکی وزارت دفاع کی طرف سے تحویل اور بقا کی دفاعی انڈر سیکریڈری اور محترمہ ایلین ایم لارڈ نے کی۔ ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کی میٹنگ عام طور سے سال میں دوبار ہوتی ہے، ایک بار بھارت میں اور دوسری بار امریکہ میں۔ اس بار یہ میٹنگ کووڈ -19 وباء کی وجہ سے وی ٹی سی کے ذریعہ منعقد کی گئی۔

ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کا مقصد دو طرفہ دفاعی تجارت سے متعلق مستحکم قیادت فراہم کرنا اور ایک ساتھ مل کر دفاعی آلات تیار کرنے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت بری ، بحری، فضائی اور ایئر کرافٹ کیرئیرٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چار جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کئے گئے ہیں تاکہ باہمی طور پر متفقہ  پروجیکٹوں کو فروغ دیا جاسکے۔گروپوں نے مشترکہ صدور کو جاری سرگرمیوں اور مشترکہ مواقع کے بارے میں بتایا جس میں متعدد مختصر  مدتی پروجیکٹ بھی شامل ہیں جنہیں ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جانا ہے۔

ڈی ٹی ٹی  آئی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں صدور نے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیا جس میں ان کے ذریعہ ڈی ٹی ٹی آئی کے متعدد مخصوص پروجیکٹوں کو‘‘ تفصیلی پلاننگ  کو بروئے کار لا کر اور قابل پیمائش پیش رفت کے ذریعہ دفاعی ٹیکنالوجی کے تعاون پر ہمارے مذاکرہ کو مضبوط کرنے’’ کے ان کے ارادے کا اعلان ہے۔

دونوں صدور  میں اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ اکتوبر 2019 میں ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کی گزشتہ میٹنگ کے بعد، ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت باہم معاون پروجیکٹوں کی شناخت اور ترقی کے لئے اسٹنڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر( ایس او پی) کو پورا کرلیا گیا ہے۔ یہ ایس او پی ، ڈی ٹی ٹی آئی کے لئے فریم ورک کا کام کرے گا اور دونوں فریقین کو باہمی  فہم کی دستاویز تیار کرنے میں مدد کرے گا کہ کامیابی کی تعریف کیسے کرنی ہے اور اسے حاصل کیسا کرنا ہے۔جولائی میں‘ صنعت کے لئے ڈی ٹی ٹی آئی کی ابتدائی رہنمائی’ کے نام سے ایس او پی کے کلیدی عناصر کا عوام کے لئے جاری کئے جانے لائق خلاصہ بھی  شائع کیاگیا تھا اور اسے ہندوستانی اور امریکی صنعتی تنظیموں کے درمیان تقسیم کیاگیا تھا۔

ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کے تحت مشترکہ طور پر اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لئے امریکی  اور ہندوستانی صنعت کی حوصلہ افزائی کرنے کی  کوشش کو پہلے ڈی ٹی ٹی آئی انڈسٹری کولائبوریشن فورم( ڈی آئی سی  ایف) کے ذریعہ اجاگر کیا گیا تھا۔اس فورم کا انعقاد ورچوول طور پر 10ستمبر 2020 کو کیاگیا۔ ڈی آئی سی ایف کا انعقاد جناب سنجے جاجو، جوائنٹ سکریٹری( دفاعی صنعتوں کی پیداوار)،جناب مائیکل ویکارو، ڈائریکٹر، انٹر نیشنل آرمامینٹس کوآپریشن اورمحترمہ ایمی مورے، ڈائریکٹر ، اسمال بزنس پروگرام کے ذریعہ کیا گیا ۔یہ فورم ہندوستانی اور امریکی صنعت کو ڈی ٹی ٹی آئی کے ساتھ براہ راست طور پر مصروف ہونے اور صنعتی اشتراک پر اثر ڈالنے والے امور پر حکومت اور صنعت کے درمیان مذاکرہ کی سہولیت فراہم کرتا ہے۔مذاکرہ کے نتائج سے ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کے صدور کو مطلع کردیا گیا تھا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago