Categories: بھارت درشن

کیا کولکاتہ کے برج خلیفہ سے راستہ بھٹک رہا تھا ہوائی جہاز؟ بند ہوالیزر شو

150 فٹ اونچے پنڈال سے نکل رہی تھی 300 قسم کی روشنی

ممتا کابینہ کے ممبر سوجیت باسو ہیں پنڈال کے منتظم

کولکاتہ، 13 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کے برج خلیفہ کی طرز پر بنائے گئے کولکاتہ کے پوجا پنڈل کا لیزر شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سری بھومی اسپورٹنگ کلب کے قائم کردہ 150 فٹ اونچے دیوہیکل پنڈال سے نکلنے والی 300 مختلف لائٹس، قریبی دم دم ہوائی اڈے پر اترنے والے طیاروں کے لیے خطرہ ثابت ہورہے تھے۔ کئی پائلٹوں نے لینڈنگ کے وقت پنڈال کی روشنی کی وجہ سے مسائل کی شکایت کی تھی۔ تب سے پوجا کے منتظمین نے اسے بند کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تین مختلف پائلٹوں نے اس سلسلے میں کولکاتہ ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے شکایت کی تھی۔ پائلٹ کا کہنا تھا کہ انہیں روشنی کی وجہ سے طیارے کی لینڈنگ میں دشواری ہو رہی تھی۔ اے ٹی سی نے کولکاتہ ایئرپورٹ اتھارٹی کو اس بارے میں مطلع کیا تھا، جس کے بعد لیزر لائٹ شو منسوخ کردیا گیا ہے۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈہ دم دم، کولکتہ میں واقع ہے جو درگا پوجا پنڈال کے بہت قریب ہے۔

ایئر پورٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جیسے ہی اے ٹی سی کو شکایت ملی، مقامی پولیس کو مطلع کیا گیا اور لیزر شو کو مکمل طور پر روک دیا گیا۔

دراصل ممتا کی کابینہ میں فائر وزیر سوجیت باسو اس پوجا پنڈال کے سربراہ ہیں۔ اسے دبئی کے برج خلیفہ کی شکل میں ڈھالنے کے لیے چھ ہزار ایکریلک شیٹس کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ایک روشن گلاس ہے۔ اس سے بھی زیادہ خوب صورت بنانے کے لیے اسے، 300 مختلف روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ اسے دیکھنے کے لیے لاکھوں لوگ ہر روز پہنچ رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago