کلینا تھون پہل کا نعرہ ہے “نہ گندگی پھیلاؤں گا، نہ پھیلانے دوں گا۔”
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے میرامار بیچ پر کلینا تھون کا افتتاح کیا
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) 2022 کے آخری دن کا آغاز میرامار بیچ پر صفائی مہم کے ساتھ ہوا۔ دویاج فاؤنڈیشن اور بھملا فاؤنڈیشن کے ذریعے گوا حکومت کے تعاون سے منعقد کی گئی کلینا تھون ہمارے گردوپیش کو صاف ستھرا رکھنے کی اقدار کو فروغ دینے کی ایک پہل ہے۔ یہ نہ صرف ریاست گوا کے رہائشیوں بلکہ سیاحوں کو بھی محیط ہے۔
اس تقریب کا آغاز آج صبح میرامار ساحل سمندر پر ساحل سمندر کی صفائی مہم کے ساتھ ہوا۔ اس کی قیادت گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود پی ساونت، دویاج فاؤنڈیشن کی بانی محترمہ امروتا فڈنویس اور گوا کابینہ کے ارکان نے کی۔ جیکی شروف، کرن کندرا اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا جیسے بالی ووڈ اداکاروں نے بھی کلینا تھون میں حصہ لیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر ساونت نے کہا، “ہم اپنے ساحلوں کو صاف ستھرا رکھتے ہیں، لیکن اس پہل کا مقصد سیاحوں تک بھی پہنچنا ہے۔ ہم گوا کو صرف اسی وقت صاف ستھرا اور سرسبز رکھ سکتے ہیں جب سیاح، جو گوا کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ ہیں، بھی ان کوششوں میں شامل ہوں۔ ہم ایک نیلی معیشت ہیں، دریاؤں اور سمندروں کے پانی کو صاف رکھنا ہمارے لیے بہت اہم ہے، لہذا میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پانی کو آلودہ نہ کریں۔ انھوں نے آگے کہا، “سوچھ ساگر، سرکشت ساگر مہم، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق شروع کی گئی تھی، کا مقصد 104 کلومیٹر طویل گوان ساحل کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔
طلبہ اور این جی اوز نے ہمیشہ ان مشنوں میں حصہ لیا ہے اور اب جب سیاح اس میں شامل ہوں گے تو صفائی ستھرائی کا ہمارا مقصد پوری حد تک حاصل ہوجائے گا۔” انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے ماحولیاتی اہداف صرف ساحلوں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ شاہراہوں اور میونسپلٹیوں تک بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے کہا، “ہم صاف ستھرے اور سرسبز گوا کے لیے عزم بستہ ہیں اور رہیں گے۔”
کلینا تھون کے اس اقدام کا مقصد نہ صرف بیداری پھیلانا ہے بلکہ کارروائی کا آغاز بھی کرنا ہے جو آج صبح ساحل سمندر پر شرکت کرنے والے معززین اور رضاکاروں کے ذریعہ کی جانے والی صفائی کے عمل سے واضح ہوتا ہے۔
محترمہ فڈنویس نے اس موقع پر کہا، “گوا میں اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ثقافت ہے، لیکن ان اسباق پر نظر ثانی کرنا ضروری ہے جو ہم جانتے ہیں، لہذا اس اقدام کا مقصد ہر کسی کو یہ یاد دلانا ہے کہ وہ گندگی نہ پھیلائیں، تاکہ ہم ایک صحت مند سمندری زندگی حاصل کرسکیں، اور اپنے بچوں کے لیے ایک بہتر سیارہ چھوڑ سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اس مہم کا نعرہ یہ ہے کہ ”نہ گندگی پھیلاؤں گا، نہ پھیلانے دوں گا”۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام گوا کو بھارت کا سیاحتی دارالحکومت بنائے گا۔
گوا میں صفائی ستھرائی کے اقدامات میں نمایاں پیش رفت کرنے والی مختلف این جی اوز، گرام پنچایتوں اور میونسپلٹیوں کو بھی اس تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سے اس پہل کے جذبے کی نشاندہی ہوئی، جس نے نہ صرف حکومت بلکہ طلبہ، این جی اوز اور سیاحوں پر بھی زور دیا کہ وہ گوا کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…