بھارت درشن

سیلفی لیتے ہوئے نوجوان 700 فٹ گہری کھائی میں گرا، لاش برآمد

 ضلع کے کیمپل پولیس چوکی علاقے میں دوستوں کے ساتھ پکنک منانے گیا ایک نوجوان سیلفی لینے کے دوران 700 فٹ گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم نے اتوار کو ریسکیو آپریشن چلا کر کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد نوجوان کی لاش کو برآمد کیا۔ فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

کیمپل چوکی انچارج ایس آئی ستیندر سسودیا نے بتایا کہ اندور کے کھجرانا تھانہ علاقے کی الیاس کالونی ساکن معین عرف انس (19) ولد اقبال خان اپنے چھ دوستوں کے ساتھ ہفتہ کو دوپہر میں مہاڑی فال میں گھومنے گیا تھا۔ یہاں سیلفی لینے کے دوران انس اور اس کا دوست عرفان جھاڑیوں میں گر گئے۔ عرفان تو جھاڑیوں میں الجھ گیا اور ساتھیوں کی مدد سے باہر آگیا، لیکن انس 700 فٹ گہری کھائی میں گر گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گاؤں والوں کی مدد سے اس کی تلاش شروع کی۔ رات 10 بجے تک اسے کھائی میں تلاش کرنے کا کام چلتا رہا، لیکن کامیابی نہیں ملی۔ رات کے اندھیرے کی وجہ سے تلاشی کا کام روکنا پڑا۔

اتوار کی صبح 7:00 بجے سے ایس ڈی آر ایس ٹیم کے ذریعہ ریسکیو آپریشن دوبارہ کیا گیا۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد دوپہر 12 بجے کے قریب اس کی لاش ایک غار میں پھنسی ہوئی ملی۔

انہوں نے بتایا کہ جس جگہ حادثہ ہوا وہاں سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں اور بار بار وارننگ کے باوجود لوگ وہاں پکنک منانے جاتے ہیں اور گہری کھائی میں گر جاتے ہیں۔ اتنی گہری کھائی جس میں آواز بھی اوپر سے نیچے تک نہیں جاتی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago