Categories: بھارت درشن

غبارہ میں کتے کو باندھ کرہوا میں اڑ انے والا ، یوٹیوبر گرفتار

نئی دہلی ، 27 مئی (انڈیا نیرٹیو)

ہائیڈروجن بیلون کے ذریعہ کتے کو ہوا میں اڑانادہلی کے ایک یوٹیوبر پر بھاری پڑگیا ہے۔ دراصل ، پولیس نے کتے کوہوامیں اڑانے والے دہلی کے یوٹیوبرکو گرفتارکرلیاہے۔ یہ کارروائی اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہوئی ہے۔ اس کا ویڈیو چینل پر گور وزون کے نام سے اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ تاہم ، اب اسے حذف کردیا گیا ہے۔ حذف شدہ ویڈیو میں یوٹیوبرنے کچھ دوسرے افراد اور اس کے پالتو کتے دکھائے ہیں۔ گورویوٹیوبرنے کتے کے جسم کے اوپری حصے میں کئی رنگ کے غبارے باندھے اور پھر اسے ہوا میں اڑا دیا۔ اس نے اس کی ویڈیو بنائی اور اسے اپنے چینل پر اپ لوڈ کردی۔

جانوروں کے ساتھ بدسلوکی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ڈی سی پی اتول کمار ٹھاکر نے بتایا کہ جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی اس پر تنقید ہونے لگی اور ملزم گورو پر جانوروں کے ساتھ بدسلوکی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم گورو اور اس کی والدہ پر دہلی کے مالویہ نگر پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 188 ، 269 ، 34 اور جانوروں کے ساتھ بدسلوکی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ گورو کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں یوٹیوبر کو کچھ رنگ کے غبارے کتے کے جسم میںپہناتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، جس میں ہائیڈروجن گیس موجود تھی۔ اس کے بعد وہ کتے کو اڑاتا ہے ، پھر کتا کچھ لمحوں کے لئے ہوا میں اڑنا شروع کردیتا ہے۔ اس ویڈیو میں گورو کے ساتھ ایک خاتون بھی دکھائی دیتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خاتون گورو کی ماں تھی۔

یوٹیوبر گورو کے اپنے چینل پر چار لاکھ سبسکرائبرز ہیں۔ تاہم ، تین دن پہلے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد ، اس نے اپنا ویڈیو ڈیلیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران انہوں نے حفاظتی اقدامات کے تمام انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ویڈیو میں انہوں نے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بات کی ہے ، لیکن ویڈیو کی لمبائی کی وجہ سے ، اس حصے کو اپلوڈ نہیں کیا۔ تب اس نے اس واقعے پر معذرت کی اور کہا کہ وہ اپنے پالتو جانوروں سے بچوں کی طرح برتاؤکرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago