Categories: قومی

بہار الیکشن 2020: جے ڈی یو نے کی کاروائی ،6 سال کے لیے 33 باغی لیڈروں کو پارٹی سے نکالا

بہار الیکشن 2020: جے ڈی یو نے کی کاروائی ،6 سال کے لیے 33 باغی لیڈروں کو پارٹی سے نکالا

پٹنہ، 04 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ریاستی جے ڈی یو صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے اپنی پارٹی کے باغی لیڈروں کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے۔ جس میں انہوں نے 33  لیڈروں کو پارٹی سے باہرکا راستہ دکھایا ہے۔ جے ڈی یو کے یہ تمام لیڈران کا تعلق استھاواں اسمبلی حلقہ سے ہے۔ منگل کی شام پارٹی مخالف کام کرنے پر وششٹھ نارائن نے استھاواں کے 33امیدواروں کو جے ڈی سے چھ سالوں کے لیے معطل کیا ہے۔ انہیں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کردیا گیا  ہے۔

جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری انیل کمار نے اس کاروائی سے آگاہ کیا۔ معطل لیڈران  میں ارون کمار سنگھ ، دیپک کمار پٹیل ، انیتا سنگھ ، ونئے کمار سنہا ، انجنی کمار سنگھ ، امریندر کمار مننا ، تریین کمار ، بھارت بھوشن ، اوم پرکاش رنجن ، پروفیسر اشوک کمار سنگھ ، شمبھو پرساد ، چندر کرن سنہا ، پرمیشلا کماری ، پروفیسر اجیت کمار ، سویتا چودھری ، بہاری پرساد ، چماری پرساد ، ویرول پرساد ، سنیل کمار یادو ، کمار اوما شنکر ، سنیل کمار شرما ، دنیش پرساد ، انوپ پٹیل ، پنکج کمار ، اجے کمار کیسری ، انجینئر سریش پرساد ، انیل پانڈے ، بھولا پرساد ، رمیش کمار ، آزاد کمار ، چندرامنی پرساد ، سنجے پرساد سنگھ ، را میشورتیواری شامل ہیں۔

جے ڈی یو ایم ایل سی دنیش کمار سنگھ معطل ،بیٹی کو جتانے کیلئے کارکنان کو دھمکی دینے کا الزام

بہار کے سیاسی  گلیاروں سے اس وقت ایک بڑی خبر آرہی ہے جہاں جے ڈی یو ایم ایل سی دنیش کمار سنگھ کو پارٹی نے معطل کردیا ہے۔ پارٹی مخالف سرگرمی میں ملوث ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد دنیش کمار سنگھ کے خلاف یہ کاروائی کی گئی ہے۔

ایم ایل سی دنیش کمار سنگھ کی بیٹی کومل سنگھ مظفر پور کے گائے گھاٹ اسمبلی حلقہ سے اس مرتبہ ایل جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں امیدوار ہیں۔ دنیش سنگھ پرالزام لگ رہا تھا کہ وہ جے ڈی یو کارکنان پر اپنی بیٹی کو انتخاب میں جتانے کے لیے دباؤ بنا رہے ہیں اور دھمکی دے رہے ہیں۔

پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری نوین کمار نے ایم ایل سی دنیش کمار سنگھ کو معطل کر تے ہوئے  معطلی خط جاری کیا ہے۔ساتھ ہی 10 دنوں کے اندر اپناوضاحتی بیان پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ غورطلب یہ ہے کہ مظفر پور کے دنیش سنگھ جے ڈی یو سے ایم ایل سی ہیں۔ ان کی اہلیہ وینا سنگھ ایل جے پی کی ویشالی سے رکن اسمبلی ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago