بہار کے ساتھ ہورہے سویتلا سلوک پر تیجسوی یادو نے پی ایم مودی کو لکھا خط

پٹنہ،03نومبر(انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی انتخاب کے لیے دوسرے مرحلہ کی 94 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ایسے میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام یکم نومبر کو لکھا خط جاری کیا ہے۔ انھوں نے اس خط کو اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’معزز وزیر اعظم جی، سبھی بہاری باشندے ایک بار پھر آپ کی بہار آمد پر پرخلوص استقبال کرتے ہیں۔ آپ کے نام ایک خط لکھا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ آپ بہاری باشندوں سے گزشتہ 6 سالوں میں کیے گئے وعدوں کو بھولے نہیں ہوں گے اور انھیں پورا کریں گے۔‘‘

تیجسوی نے خط میں لکھا ہے ’’بہاری باشندوں کو اپنے پی ایم سے بہت ساری امیدیں ہیں۔ امید ہے آپ 2015 میں بہار سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ 2015 کے بعد سے بہاری باشندے اس امید میں ہیں کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ ملے گا، بہار کو سوا لاکھ کروڑ کا پیکیج ملے گا۔ لیکن خصوصی ریاست کا درجہ تو دور، سوا لاکھ کروڑ کا پیکیج تک نہ ملا۔خط میں تیجسوی نے سوال کیا ہے کہ آپ تمام باتوں کے لیے آئین ترمیم کر دیتے ہیں، لیکن ملک کی پارلیمنٹ کو 40 اراکین دینے والے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے لیے آئین ترمیم کیوں نہیں کرتے۔ خط میں لکھا ہے کہ جس نیتی آیوگ کے آپ سربراہ ہیں، اسی نیتی آیوگ کی رپورٹ میں بہار پھسڈی ہے، تو پھر اسے پسماندگی سے نکالنے کے لیے کچھ کیوں نہیں کرتے؟ تیجسوی نے پوچھا ہے کہ آخر کب تک بہار کے ساتھ سوتیلا سلوک ہوتا رہے گا؟

غور طلب ہے کہ ہفتہ کے روز وزیر اعظم مودی کے بہار دورہ سے پہلے بھی تیجسوی یادو نے ایک فیس بک پوسٹ میں ان سے 11 سوال پوچھے تھے۔ انھوں نے لکھا تھا "معزز وزیر اعظم جی آج بہار دورہ پر آ رہے ہیں۔ چونکہ وہ بہار میں انتخابی تشہیر کے لیے آ رہے ہیں تو بہاری باشندوں کو امید ہی نہیں مکمل بھروسہ ہے کہ وہ مثبت رجحان کے ساتھ صرف اور صرف بہار اور بہاری باشندوں کی زندگی اور بہتری سے متعلق ضروری ایشوز، مسائل اور ان کے دور میں ہوئے کاموں پر ہی اپنی رائے رکھیں گے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…