بی جے پی مدھیہ پردیش میں17 سیٹوں پر آگے

بھوپال ، 10 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

مدھیہ پردیش اسمبلی ضمنی انتخاب میں 28 نشستوں کے رجحان پر نظر ڈالیں تو بی جے پی 17 سیٹوں پر اور کانگریس 9 سیٹوں پر آگے ہے۔ شیواپوری کی پوہری سیٹ اور مورینا سیٹ پر بی ایس پی امیدوار آگے ہیں۔ اب تک کے رجحانات میں بی جے پی کا کمل کھلتا نظر آرہاہے ۔ شیوراج حکومت کے 10 وزراآگے چل رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 12 وزرااور 2 سابق وزرا(تلسی سلاوٹ اور گووند سنگھ راجپوت جو استعفیٰ دے چکے ہیں) کی تقدیر کا فیصلہ آج ہونے والا ہے۔

دوسری جانب ، سابق سی ایم کمل ناتھ نے کہا ہے کہ ابھی ایک گھنٹہ مزید انتظار کریں ، صورتحال صاف ہوجائے گی۔ کانگریس اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔ دوسری طرف ، جس طرح سے بی جے پی کی حمایت میں زیادہ سیٹیں نظر آ رہی ہیں ، ابتدائی رجحان میں ایسا لگتا ہے کہ ریاست میں شیوراج کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی ، اب حکومت اور تنظیم میں جیوتی رادتیہ سندھیاکی مداخلت میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مارچ 2020 میں سندھیاکے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ، ان کے 22 حامیوں نے بھی کانگریس پارٹی اور اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…